Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam نامولود کے کان میں اذان

Tagged: 

  • نامولود کے کان میں اذان

    Posted by Shaharyar Sabeeh on March 29, 2024 at 8:29 pm

    غامدی صاحب اب نومولود کے کان میں آزان کو سنت میں شمار نہیں کرتے اور اس کی وجہ پر وہ بات بھی کرچکے ہیں۔

    :میرے بنیادی سوال

    کیا نومولود کے کان میں آزان پر آج کے دور میں پوری امت عمل کررہی ہے یا نہیں؟

    کیوں کہ جہاں تک میرا خیال ہے پاکستان ہندوستان وغیرہ میں اسکو تقریباً لازمی عمل کے طور پر کیا جاتا ہے۔

    یہاں تک مشہور ہے کہ ایسا کرنے اس بچے کی روح کو سکون ملتا ہے کہ اسکی پیدائش مسلمانوں کے گھر میں ہوئی۔

    کیا دیگر کسی عالم نے بھی اس پر تنقید کی ہے؟

    Faisal Haroon replied 8 months, 3 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • نامولود کے کان میں اذان

    Faisal Haroon updated 8 months, 3 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • Faisal Haroon

    Moderator April 2, 2024 at 12:31 am

    کسی عمل کے سنت ثابت ہونے کے لئے یہ لازمی ہے کہ اُسکو رسول اللّٰہ نے دین کی حیثیت سے جاری کیا ہو- آج مسلمان کیا کر رہے ہیں، اس سے کوئی چیز سنت ثابت نہیں ہوتی-

    مزید معلومات کے لئے یہ پوسٹ دیکھیں:

    Discussion 1312

  • Shaharyar Sabeeh

    Member April 2, 2024 at 5:35 pm

    اگر ہمنے یہ نہیں دیکھنا کہ مسلمان آج کیا کررہے ہیں تو پھر تو یہ کہنا درست ہوگا کہ سنت وہ چیز ہے جسے مسلمانوں کا پورا علم تواتر کے ساتھ دین کی حیثیت سے منتقل کررہا ہے۔ بجائے عمل کے۔

    اور پھر سنت کی وریفکیشن کا ماخذ بھی امت کے عملی تواتر کے بجائے اخبار آهاد کی طرح individual لوگوں کے

    کام پر ہوجاتا ہے۔

    پلیز میری ان دو کنفیوژن کو دور فرما دیں۔

    جزاک اللّہ ۔

  • Faisal Haroon

    Moderator April 2, 2024 at 7:27 pm

    ہم یہ ضرور دیکھتے ہیں کہ آج کے مسلمان کیا کر رہے ہیں، مگر اُنکا کوئی عمل سنت اُسی وقت کہلائیگا جب اُس عمل کا دین کی حیثیت سے سرانجام دینا صحابہ کی جماعت سے ثابت ہو-

You must be logged in to reply.
Login | Register