Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Who Is Mehdi According To Ghamidi Sb

Tagged: 

  • Who Is Mehdi According To Ghamidi Sb

    Posted by Hamza Rafique on April 8, 2024 at 6:20 pm

    درج ذیل اقتباس “میزان” سے ماخوذ ہے۔ اس بات کی تصحیح کردے کہ غامدی صاحب کے نزدیک مہدی ماعود کی شخصیت کس پر پوری آتی ہے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ یا حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ

    ۔”ان کے علاوہ ظہورِ مہدی اور مسیح علیہ السلام کے آسمان سے نزول کو بھی قیامت کی علامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ہم نے ان کا ذکر نہیں کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ظہور مہدی کی روایتیں محدثانہ تنقید کے معیار پر پوری نہیں اترتی ان میں کچھ ضعیف اور کچھ موضوع ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ بعض روایتوں میں جو سند کے لحاظ سے قابل قبول ہیں ایک فیاض خلیفہ کے آنے کی خبر دی گئی ہے لیکن دِقت نظر سے غور کیا جائے تو صاف واضح ہوتا ہے ہو جاتا ہے کہ اس کا مصداق معاویہ رضی اللہ عنہ تھے جو خیر القرون کے آخر میں خلیفہ بنے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشنگوئی ان کے حق میں حرف با حرف پوری ہو چکی ہے اس کے لیے کسی مہدی موت کے انتظار کی ضرورت نہیں ہے۔” ( میزان۔ روزِجزا پر ایمان۔ علامات۔ ١٨١/١٨٢ )

    Dr. Irfan Shahzad replied 8 months, 1 week ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Who Is Mehdi According To Ghamidi Sb

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 12, 2024 at 1:23 am

    اس کے مصداق غامدی صاحب کے مطابق حضرت معاویہ ہیں۔ پہلے ان کا خیال تھا کہ حضرت عمر بن عبد العزیز اس کے مصداق ہیں مگر حدیث پر پراجیکٹ پر کام کے دوران وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ اس کے مصداق حضرت معاویہ ہیں۔

  • Hamza Rafique

    Member April 23, 2024 at 12:00 pm

    آپ سے گزارش ہے کہ ان کا استدلال بھی درج کردیجے ۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 23, 2024 at 8:34 pm

    غامدی صاحب میزان میں لکھتے ہیں

    اس میں شبہ نہیں کہ بعض روایتوں میں جو سند کے لحاظ سے قابل قبول ہیں،ایک فیاض خلیفہ کے آنے کی خبر دی گئی ہے، لیکن دقت نظر سے غور کیا جائے تو صاف واضح ہو جاتا ہے کہ اِس کا مصداق معاویہ رضی اللہ عنہ تھے جو خیر القرون کے آخر میں خلیفہ بنے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشین گوئی اُن کے حق میں حرف بہ حرف پوری ہو چکی ہے۔ اِس کے لی۔

    ۔۔۔

    یہ بات کہ وہ رسول کے دور کے آخر میں آئیں گے۔ جسے بعض لوگوں کے دنیا کا آخری وقت سمجھ لیا۔ دوسرے یہ کہ وہ فیاض ہوں گے اور عدل کریں گے۔ یہ تینوں باتیں ان کے حق میں پوری ہوتی ہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register