Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Can Prophets Forefathers Be Mushrik?

  • Can Prophets Forefathers Be Mushrik?

    Posted by Ali raza Muhammad Ali on April 22, 2024 at 11:00 pm

    پہلی بات تو یہ کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے باپ مشرک تھے یا نہیں

    دوسری بات کہ کیا کسی نبی کا باپ مشرک ھو سکتا ھے

    اور کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری نسل میں کوئی بھی حضرت آدم علیہ السلام تک مشرک ھو سکتا ھے

    کیا یہ نبی کی شان کے خلاف ہے

    Dr. Irfan Shahzad replied 8 months, 1 week ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Can Prophets Forefathers Be Mushrik?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 23, 2024 at 12:44 am

    قرآن مجید نے ابراہیم علیہ السلام کے والد کو ان کا باپ ہی کہا ہے اور وہ مشرک تھے۔ بلکہ جب حضرت ابراہیم نے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی تو انھیں منع کر دیا گیا کہ وہ خدا کا دشمن ہے اس کے لیے دعا نہیں کی جا سکتی۔

    اللہ تعالی نے ہمیں بتا دیا ہے کہ کوءی کسی دوسرے کے اعمال کا ذمہ دار نہیں۔ اس لیے کسی کے والدین یا اولاد مشرک ہے تو یہ کسی کی شان کے خلاف نہیں۔ نوح علیہ السلام کا بیٹا مشرک تھا۔ نوح اور لوظ علیھما السلام کی بیویاں مشرک رہیں۔

    نسب کے معاملے میں دین چیزوں کو ایسے نہیں دیکھتا جیسے ہمارے ہاں کچھ لوگون میں کچھ خیالات راءج ہو گءے ہیں۔

    • Ali raza Muhammad Ali

      Member April 23, 2024 at 11:05 am

      سر کچھ لوگوں کے عقائد یہ ہیں کہ مشرک جو ہوتا ہے وہ شرک اور نجاست رکھتا ہے اپنے اندر تو اس وجہ سے کبھی نبی یعنی کہ اس کی جو نسل ہے اس کے یعنی کہ جو باپ ہے تو وہ کافر مشرک نہیں ہو سکتا کہ اگر وہ مشرک ہوگا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ نجاست ہوگی یعنی کہ پھر تو نبی کی نبی کے اندر بھی پھر وہ جس طرح نسل بہ نسل جو منتقل ہو تی تو ھےا س وجہ سے میرا یہ پوائنٹ ہے

      اس کو سمجھا دیں

      مہربانی فرما کر

      غامدی صاحب کو کہیں کہ ایک ویڈیو اس موضوع پر بنا۔دیں

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 23, 2024 at 8:37 pm

    اس استدلال کی کوئی بنیاد نہیں۔ محض ایک جذباتی بات ہے۔

    اس لحاظ سے کسی مشرک کی کوئی اولاد پاک صاف دل کی مالک نہیں ہو سکتی جب کہ صحابہ تقریبا تمام ہی مشرکین کی اولاد تھے۔

    نبی کے لیے کوئی الگ معیار ہے تو وہ خدا ہی بتا سکتا ہے اور اس نے ایسا کچھ نہیں بتایا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register