Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Offering One Rakah Nafl Or One Witr

Tagged: ,

  • Offering One Rakah Nafl Or One Witr

    Dr. Irfan Shahzad updated 6 months, 3 weeks ago 2 Members · 8 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 3, 2024 at 8:32 am

    رسول اکرم کے اسوہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک رکعت نفل آپ نے جفت رکعات کو طاق کرنے کے لیے پڑھا الگ سے ایک رکعت پڑھنا علم میں نہیں۔ اس لیے ہمیں بھی یہی کرنا چاہیے۔

  • Usama Ghamidi

    Member May 3, 2024 at 8:36 am

    اسوہ میں نا ہونا مباح نا ہونے کی دلیل بن سکتا ہے؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 3, 2024 at 8:59 am

    نہیں بن سکتا مگر اس سے ہٹنے کی بھی کوئی دلیل نہیں۔

  • Usama Ghamidi

    Member May 3, 2024 at 9:06 am

    اس کی کوئی حکمت ؟کہ پیغمبر علیہ السلام نے کبھی دو سے کم نہیں ادا کی؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 3, 2024 at 9:20 am

    اس کی کوئی حکمت رسول اکرم سے میرے علم میں نہیں ہے۔

    قرآن مجید سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ نماز خوف کے دوران میں اللہ تعالیٰ کے کم سے کم دو رکعت کا ذکر کیا ہے۔ اگر حالت خوف میں بھی دو رکعت ہی پڑھنے کا حکم ہے تو ایک رکعت اکیلی پڑھنے کی کوئی بنیاد نہیں بنتی۔

  • Usama Ghamidi

    Member May 3, 2024 at 9:35 am

    ایک رکعت کو پھر بدعت کہا جائے گا؟

  • Usama Ghamidi

    Member May 3, 2024 at 9:55 am

    امیر شام کے حوالے سے جو منقول ہے محض ایک رکعت وتر اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں اس سے ایک وتر کی اباحت لینا اور ایک رکعت نفل مطلقا لینا کیسا ہے؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 4, 2024 at 12:18 am

    جیسا کہ عرض کیا کہ جفت رکعات کو طاق بنانے کے لیے ایک رکعت کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ یہ ایک رکعت الگ سے پڑھا جایے دو یا چار رکعت والی نفل نماز کا حصہ ہو ، یہ دو طریقے ہیں اور دونوں ہی اختیار کیے جاتے ہیں۔

    ایسا کوئی کرے تو اسے بدعت نہیں کہیں گے۔ یہ دین میں اضافہ نہیں اجتہاد ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register