Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Seeing Allah In Jannah

Tagged: ,

  • Seeing Allah In Jannah

    Usama Ghamidi updated 6 months, 3 weeks ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 3, 2024 at 8:38 am

    غامدی صاحب اپنی کتاب میزان میں لکھتے ہیں:

    اس میں شبہ نہیں کہ قیامت میں اہل ایمان اپنے پروردگار کہ دیکھیں گے، قرآن کی آیت ’کَلَّآ، اِنَّھُمْ عَنْ رَّبِّھِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَ‘ سے یہی بات معلوم ہوتی ہے، لیکن دیکھنے کے مختلف درجات ہیں، لہٰذا یہ دیکھنا بھی نگاہوں کا خدا کو پالینا نہیں ہے، اِس کی نوعیت غالباً یہی ہوگی کہ حجابات اٹھا دیے جائیں اور لوگ اپنے پروردگار کو اِس طرح دیکھیں، جس طرح وہ سورج اور چاند اور نجوم وکواکب کو دیکھتے ہیں جس کی حقیقت اِس سے زیادہ کچھ نہیں ہوتی کہ وہ ایک روشنی دیکھتے ہیں جو اِن اِجرام فلکی سے منعکس ہو کر اُن تک پہنچتی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے استفسار پر اُنھیں سمجھانے کے لیے یہی مثال دی اور فرمایا ہے کہ تم اپنے پروردگار کو اِس طرح دیکھو گے کہ ایک رداے کبریائی کے سوا کوئی چیز بھی درمیان میں حائل نہ رہے گی۔

  • Usama Ghamidi

    Member May 3, 2024 at 8:42 am

    میزان میں کہاں ذکر کیا ہے یہ؟ حوالہ درکار ہے۔۔ جزاکم اللہ

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 3, 2024 at 8:59 am
  • Usama Ghamidi

    Member May 3, 2024 at 9:02 am

    اسعدکم الله في الدنيا والاخرة

You must be logged in to reply.
Login | Register