Forums › Forums › General Discussions › Doosri Qomo Ka Ghalba
-
Doosri Qomo Ka Ghalba
Posted by Noshad Farooq on May 14, 2024 at 11:53 pmSalam sir soora mohammd ki akhri ayat me Allah ne frmaya k wo tmri jaga doosri qomo ko le ay ga is ki wazahat farma dain shukria
Dr. Irfan Shahzad replied 12 months ago 2 Members · 2 Replies -
2 Replies
-
Doosri Qomo Ka Ghalba
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar May 15, 2024 at 4:30 amیہ منافقین کو خطاب کیا گیا ہے۔ مولانا اصلاحی اس آیت کی وضاحت میں لکھتے ہیں:
یہ ان منافقین کو دھمکی ہے کہ تمہاری یہ روش ارتداد کی روش ہے۔ اگر تم ارتداد کی راہ اختیار کرنی چاہتے ہو تو جاؤ کرو۔ اللہ کو تمہاری کوئی پروا نہیں ہے، وہ تمہاری جگہ دوسروں کو اپنے دین کی خدمت کے لیے اٹھائے گا جو تمہاری طرح ہیز اور نکمے نہیں ہوں گے۔ سورۂ مائدہ میں یہی بات اسی قسم کے منافقین کو خطاب کر کے یوں فرمائی گئی ہے:
’یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوۡا مَنۡ یَرْتَدَّ مِنۡکُمْ عَنۡ دِیْنِہِ فَسَوْفَ یَأْتِی اللّٰہُ بِقَوْمٍ یُحِبُّہُمْ وَیُحِبُّوۡنَہُ أَذِلَّۃٍ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ أَعِزَّۃٍ عَلَی الْکَافِرِیْنَ‘ (۵۴) (اے ایمان کا دعویٰ کرنے والو! جو تم میں سے اپنے دین سے برگشتہ ہو جائیں گے تو برگشتہ ہو جائیں اللہ کو ان کی کوئی پروا نہیں ہے۔ اللہ عنقریب ایسے لوگوں کو لائے گا جن سے وہ محبت کرے گا اور جو اس سے محبت کریں گے، وہ اہل ایمان کے لیے نرم خو اور کفار پر گراں ہوں گے)۔
سورۂ مائدہ کی اس آیت کی روشنی میں ’ثُمَّ لَا یَکُوۡنُوۡا أَمْثَالَکُمْ‘ کے اجمال کی وضاحت کیجیے تو مطلب یہ ہو گا کہ تم تو اللہ سے عناد رکھنے والے اور اس کی رضاطلبی سے بیزار ہو اس وجہ سے خدا بھی تم سے بیزار ہے۔ تمہارے برعکس وہ اللہ سے محبت کرنے والے اور اس کی رضا مندی کے طالب ہوں گے اس وجہ سے اللہ بھی ان سے محبت کرے گا۔ تمہارا حال تو یہ ہے کہ تم کفار کے لیے بہت ہی نرم چارہ ہو، تم ان سے دوستی کے طالب ہو اور وہ تم کو جس طرح چاہتے ہیں اپنے اعراض کے لیے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ برعکس اس کے وہ اہل ایمان کے لیے تو بے شک نہایت ہی کریم اور نیک خو ہوں گے لیکن کفار اگر ان کے اندر انگلی دھنسانے اور ان کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کریں گے تو ان کو پتھر کی چٹان پائیں گے۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar May 15, 2024 at 4:31 amقوم سے مراد کوءی الگ قوم نہیں، لوگ ہیں۔ یعنی تم اپنے حرکتوں سے باز نہیں آو گے تو دوسرے لوگ یہ کام کر لیں گے۔
Sponsor Ask Ghamidi