Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia شعائر دین کیا ہیں ؟؟

  • شعائر دین کیا ہیں ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on May 20, 2024 at 12:29 pm

    دین کے شعائر سے کیا مراد ہے ؟؟ اسکی کیا اہمیت ہے اور دین کے شعائر میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں ؟؟ کیا اس میں داڑھی بھی شامل ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 8 months ago 2 Members · 8 Replies
  • 8 Replies
  • شعائر دین کیا ہیں ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 8 months ago 2 Members · 8 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 20, 2024 at 8:23 pm

    وہ علامات جن کی دین میں معنوی اہمیت ہے شعائر کہلاتی ہیں۔ جن میں کعبہ اور اس کے ارد گرد مختلف مقامات، قربانی کے جانور، وغیرہ شامل ہیں۔داڑھی ایک فطری چیز ہے یہ دین کے شعائر میں شامل نہیں۔

    بعض علاقوں میں مردوں کی بھی داڑھی نہیں ہوتی۔ ایسے چیز جو شعائر میں شامل نہیں کی جا سکتا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 20, 2024 at 8:52 pm

    کیا قرآن، رسول اکرمﷺ، بیت اللہ شریف، علمائے امت، اذان، ختنہ وغیرہ بھی شعائر اسلام ہیں ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 20, 2024 at 9:28 pm

    شعیرہ علامت کو کہتے ہیں۔ قرآن رسول اکرم یا علما علامات نہیں ہیں۔ علامت کی ایک مثال ملک کا جھنڈا ہے۔ لیکن ملک کا بانی جیسے قائد اعظم یا مہاتما گاندھی علامت نہیں ہوتا۔

    ختنے اور اذان کو آپ علامت کہ سکتے ہیں

  • Aejaz Ahmed

    Member May 21, 2024 at 12:41 am

    جزاک اللہ سر

    اب آخر میں یہ بھی بتا دیجیئے کہ کیا قرآن میں شعائر اسلام کے بارے میں کوئی تعلیم آئی ہے ؟؟ اور کیا شعائر اسلام اور شعائر اللہ ایک ہی چیز ہیں ؟؟

  • Aejaz Ahmed

    Member May 21, 2024 at 6:25 am

    اور کچھ لوگ شعائر رسول اللہﷺ بھی استعمال کرتے ہیں۔ تو کیا شعائر اسلام، شعائر اللہ اور شعائر رسول اللہﷺ تینوں ایک ہی چیزیں ہیں ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 21, 2024 at 7:43 am

    ہم خود کوئی علامت مقرر کر لیں تو وہ دینی علامت نہیں بن جاتی۔ اپنے طور پر ایک مذہبی علامت بنتی ہے۔

    دینی علامت بنانے کا اختیار خدا اور اس کے حکم سے اس کے رسول کا ہے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 21, 2024 at 7:44 am

    شعائر اسلام اور شعائر اللہ ایک ہی چیز ہے۔ قرآن مجید میں سورہ بقرہ میں حکم دیا گیا ہے کہ ان کی تعظیم کی جائے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 22, 2024 at 3:07 am

    جزاک اللہ خیرا

You must be logged in to reply.
Login | Register