Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy Quran 42:51 – How Can Ilham Be Equated With Kalam Done By Allah?

  • Quran 42:51 – How Can Ilham Be Equated With Kalam Done By Allah?

    Posted by Abdul Basit on June 8, 2024 at 5:16 pm

    اس سورہ کے حاشیہ میں جناب جاوید احمد غامدی صاحب لکھتے ہیں کہ

    “اِس صورت میں بھی فرشتہ بعینہٖ کلام الٰہی کو وحی کرتا ہے۔ قرآن میں تصریح ہے کہ خود اُس کا نزول اِسی طریقے سے ہوا ہے۔ اِس سے قیاس کیا جا سکتا ہے کہ باقی کتابیں بھی اِسی طرح نازل کی گئی ہوں گی۔ اِس میں شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ فرشتوں کو بشری صورت میں بھیج کر اور بعض اوقات رؤیا کے ذریعے سے بھی اپنے خاص بندوں کو اپنے بعض ارادوں سے آگاہ فرماتا ہے۔ قرآن و حدیث میں اِس کی متعدد مثالیں مذکور ہیں۔ مگریہ کلام کرنا نہیں ہے اور یہاں کلام زیر بحث ہے، اِس وجہ سے اِن طریقوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔”

    یہاں جو کہا گیا ہے کہ “رویا صادقہ” کلام نہیں ہے اس لیے آیت میں شامل نہیں ہے تو “دل میں آنے” والا خیال کس زبان کی رُو سے کلام ہے؟

    کیا یہاں اللہ اپنی بات پہنچانے کے لیے “کلام” نہیں لایا کہ میں کسی تک پیغام ان تین طرق سے پہنچاتا ہوں سو روایات میں “رویائے صادقہ” زیر بحث آ جاتی ہیں

    رہنمائی کیجیے گا

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 weeks, 2 days ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Quran 42:51 – How Can Ilham Be Equated With Kalam Done By Allah?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 8, 2024 at 7:07 pm

    دل میں خیال پیدا ہونا دل کا فعل ہے۔ دل سے کلام کرنا خدا کا فعل ہے۔ کلام خارج سے ہوتا ہے اور خیال دل کے اندر سے پیدا ہوتا ہے۔ ۔یہ دو مختلف چیزیں ہیں۔

    دل سے کلام کرنے کی دو صورتیں ہیں ایک وحی دوسرے الہام۔ وحی میں متعین طور پر معلوم ہوتا ہے کہ خدا کلام کر رہا ہے۔ الہام غیر متعین طور پر دل میں کوئی بات ڈالی جاتی ہے۔ وحی کی مثال انبیا کو پیش آنے والی وحی ہے اور الہام کی مثال ام موسی کا الہام تھا کہ موسی کو پانی میں ڈال دیں۔ خدا انھیں واپس دلا دے گا۔

  • Abdul Basit

    Member June 10, 2024 at 5:30 am

    عزیزم شاید میں اپنا سوال سمجھا نہیں پایا

    الہام کو “کلام کرنا” کیسے کہا جا سکتا ہے؟

    اور یوں کس عربی مبین کے تحت ہے بلکہ کس زبان کے تحت ہے

    رہنمائی فرمائیے گا

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 11, 2024 at 6:50 am

    خدا نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ وحی یا الہام کے ذریعے سے محض خیال ہی پیدا نہیں کرتا بلکہ کلام منتقل کرتا ہے۔ جو الفاظ کی صورت میں ہوتا ہے۔ یہ وحی یا الہام کا معنی بلکہ اس ذریعہ انتقال کے استعمال کا بیان ہے جو خدا کرتا ہے۔

    رویا میں اس نے یہ طریقہ کبھی اختیار نہیں کیا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register