Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Human Milk Bank

Tagged: ,

  • Human Milk Bank

    Dr. Irfan Shahzad updated 5 months, 3 weeks ago 5 Members · 16 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 22, 2024 at 1:45 am

    It is not recorded yet.

  • Abdul

    Member June 22, 2024 at 1:52 am

    Please ask ghamidi sb to share his view

    • Umer

      Moderator June 22, 2024 at 2:59 am

      Hassan Sahab has been requested to get Ghamidi Sahab’s opinion on the matter. We will share once we get his opinion.

  • Usama Ghamidi

    Member June 22, 2024 at 3:57 am

    استاد صاحب نے میزان میں رضاعت کے باب میں جو کچھ پیش کیا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے تو یہی لگتا ہے کہ یہ جائز ہوگا کیونکہ بچے کا صرف دودھ پی لینا رضاعت ثابت نہیں کرتا بلکہ اس عورت کی تربیت میں رہنا رضاعت کو ثابت کرتا ہے لہذا اس دودھ سے رضاعت ثابت نہیں ہوگی بہرحال استاد صاحب کی رائے کا انتظار کیا جائے

  • Abdul

    Member June 22, 2024 at 4:03 am

    Dekha jai tu milk ka bache ke jism per khuch tu asr hota hoga jese siblings blood related hote he tu different bache same dood pene ke wajha se genetically influence tu hote honge? Mazeed ghamidi sb ke rai ke muntazar he

  • Umer

    Moderator June 23, 2024 at 9:40 am
  • Talha Mujahid

    Member June 23, 2024 at 10:14 pm

    عقل عام جسے غامدی صاحب بہت اہمیت دیتے ہیں اس کے مطابق برتن میں دودھ پلانا اور چھاتیوں سے دودھ پلانے میں کوئی فرق نہیں. نتیجہ یہی ہے کہ دودھ پیٹ میں جا رہا ہے. سائنسی طور پر بھی یہ ایک ہی بات ہے کہ دودھ دونوں طرح ایک ہی کام کر رہا ہے.

  • Abdul

    Member June 23, 2024 at 11:06 pm

    چھاتیوں سے دودھ پلانے سے اس عورت کے ساتھ بچے کا جسمانی تعلق بن جاتا ہے جیسے اس کا ماں کے ساتھ بنتا ہے

  • Talha Mujahid

    Member June 23, 2024 at 11:09 pm

    غامدی صاحب نے کوئی دلیل پیش نہیں کی کہ چھاتیوں والی بات کااستدلال کس بات پر کیا. حالانکہ احادیث سے اس سے متضاد بات سمجھ میں آتی ہے. جو کہ حضرت عائشہ کا موقف بھی تھا

  • Usama Ghamidi

    Member June 24, 2024 at 12:16 am

    میزان میں رضاعت کا مطالعہ فرمائیں

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 26, 2024 at 7:04 am

    مسئلہ صرف دودھ جسم میں داخل ہونے کا نہیں۔ بچے کو گود لے لینے کا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی اس کا قائل نہیں کہ اتفاقا یا ایک یا دو بار دودھ کی چوکی لگانے سے رضاعت ثابت ہو جاتی ہے۔

    یہی بات حدیث میں بھی بیان ہوئی ہے۔

    • Talha Mujahid

      Member June 26, 2024 at 9:53 am

      جو رضاعت کبیر کا مسئلہ ہے اور مختلف احادیث میں بیان بھی ہوا کہ بالغ انسان اگر برتن میں دودھ پی لے اس سے حرمت کا رشتہ قائم ہو جاتا ہے، ان احادیث کے بارے میں غامدی صاحب کا کیا موقف ہے.

    • Talha Mujahid

      Member June 30, 2024 at 4:54 am

      میں اس تضاد کو سمجھنا چاہ رہا ہوں کہ ایک طرف غامدی صاحب کزن میرج کی حوصلہ شکنی اس لیے کرتے ہیں کہ سائنس آج اس نتیجے پر پہنچ گئی ہے کہ اس کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ تو سائنسی طور پر یہ بات بھی حقیقت ہے کہ جب ماں کا دودھ پیٹ میں جائے گا جس طریقے سے بھی جائے ڈی این اے کا سٹرکچر تبدیل کرے گا۔ جب عقل عام اس بات کو مان رہی ہے کہ دودھ پینے سے انسان کی شخصیت پر اثر ہو گا تو غامدی صاحب کی اس پر کیا رائے ہے

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 1, 2024 at 12:54 am

    رضاعت کبیر ثابت نہیں۔ ایک منفرد واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک صحابی کے لیے ایک صورت پیدا کی گئی تھی۔ مگر یہ بھی علامتی تھا۔ اسے بطور اصول جاری نہیں کیا گیا۔

    ڈی این اے میں کوئی تبدیلی آتی ہے یا نہیں اولا تو ثابت نہیں دوسرے یہ کہ شریعت میں حلال و حرام اس سے طے نہیں ہوتا۔

    ایک عورت نے کسی کو بیٹا بنا کر دودھ پلایا ہے تبھی ماں بیٹا کے جذبات پیدا ہو سکتے ہیں۔

    کزن میرج کو بھی حرام نہیں کہا گیا۔ اس کے طبعی نقصانات اگر معلوم اور متحقق ہیں تو عقل یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ انسان کو کیا کرنا چاہیے۔

  • Talha Mujahid

    Member July 1, 2024 at 3:24 am

    بات یہ ہے کہ جب ڈی این اے میں تبدیلی آئے گی تو اس کے بھی طبعی نقصان معلوم اور محقق ہیں کہ اگر مستقبل میں آپ اس عورت سے شادی کر لیں جس کی ماں کا دودھ آپ نے پیا تھا، کیوں کہ اس چیز کا ریکارڈ نہیں رکھا جا رہا ہے.

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 4, 2024 at 1:06 am

    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ ایک بار دو دو بار دودھ چوسنے سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوتی، (صحیح سنن ترمذی ، حدیث نمبر 919)

    معمولی مقدار کو حرمت رضاعت کے لیے کافی نہیں سمجھا گیا۔ اگرچہ دودھ جسم میں داخل ہو گیا۔ اس لیے کہ معاملہ بیٹا یا بیٹی بنا کر دودھ پلانے کا ہے جس سے ماں اور اولاد کا رشتہ قائم ہوتا ہے۔

    اسلام میں اصل چیز رشتوں کا تقدس۔

    بس وہی دیکھا جاتا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register