Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam جمرات میں شیطان کی حقیقت اور تاریخ ؟

  • جمرات میں شیطان کی حقیقت اور تاریخ ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on June 24, 2024 at 9:06 am

    جمرات میں شیطان کو جو کنکریاں ماری جاتی ہیں انکی حقیقت اور تاریخ کیا ہے ؟؟ یہاں شیطان نے کیا حضرت ابراہیم کو حضرت اسماعیل کی قربانی دیتے ہوئے بہکایا تھا ؟؟ یا پھر یہ ابرہہ کے لشکر پر ابابیل کی سنگ باری کی یادگار ہے ؟؟

    جمرات کے شیطان کی تاریخ کیا ہے اور یہ کب سے حج کا حصہ ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 6 months, 3 weeks ago 2 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • جمرات میں شیطان کی حقیقت اور تاریخ ؟

    Aejaz Ahmed updated 6 months, 3 weeks ago 2 Members · 6 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 25, 2024 at 4:30 am

    جمرات کو شیطان کی علامت کے طور کر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ جو قصہ سنایا جاتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام کو اسمعیل علیہ السلام کی قربانی سے روکنے کے لیے شیطان نے انھیں تین بار روکا وہ قابل اعتماد نہیں۔

    کسی صحیح روایت میں یہ بیان نہیں ہوا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member June 27, 2024 at 3:52 am

    اور دوسرے قصے کی کیا حقیقت ہے کہ یہاں جمرات کے مقام پر ابرہہ کے اصحاب فیل کے لشکر پر پرندوں نے سنگ باری کی تھی ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 27, 2024 at 10:53 pm

    اس کی سند بھی قوی نہیں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member June 28, 2024 at 6:56 am

    یعنی جمرات میں شیطان کے نام سے جو دیوار ہے وہ بس ایک علامت ہے۔ اسکے پیچھے کوئی واقعہ وغیرہ نہیں ہے ؟؟ تو پھر یہ چھوٹا شیطان اور بڑا شیطان کیوں ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 28, 2024 at 11:10 pm

    یہ جمرات کے کو الگ الگ نام دیے گئے ہیں۔ ایک دو تین بھی کہا جا سکتا تھا۔ مگر چھوٹا بڑا کا نام دیا گیا ہے۔ ممکن ہے جس وقت یہ علامت بنائی گئی تھیں تو جو پتھر وغیرہ کے ستوں کھڑے کیے گئے وہ سائز میں برے چھوٹے ہوں۔ تاہم یہ نام حقیقتا کیسے پڑے یہ تحقیق کا موضوع ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member June 29, 2024 at 5:11 am

    جزاک اللہ سر

You must be logged in to reply.
Login | Register