Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions اجماع اور چہرے کی پردہ ؟؟

  • اجماع اور چہرے کی پردہ ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on June 27, 2024 at 3:58 am

    امت کا اجماع کسے کہتے ہیں ؟؟ اسکی مختصر تعریف کیا ہے ؟؟ کیا چہرے کا پردہ کرنے پر امت کا اجماع رہا ہے ؟؟

    جماعت اسلامی جو فریضہ اقامت دین کہتی ہے اسکے کیا معنی ہیں ؟؟ کیا اس پر بھی امت کا اجماع رہا ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 2 days, 12 hours ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • اجماع اور چہرے کی پردہ ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 2 days, 12 hours ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 27, 2024 at 10:22 pm

    ایک پوسٹ میں ایک سوال پیش کیا کیجیے۔

    اجماع کا مطلب ہے کہ ایسا مسئلہ جسکے بارے میں حتمی فیصلہ قرآن و سنت میں موجود نہ اس مسئلے پر تمام صحابہ کا اتفاق ہو جائے۔ یا ان کے بعد تمام اہل علم کا اتفاق ہو جائے۔

    عملا ایسا ہونا ممکن چناں چہ اکثریت کے اتفاق کو بھی اجماع کہ دیا جاتا ہے جو کہ درست نہیں۔

    چہرے کے پردے پر کبھی اجماع نہیں ہوا۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود اور حضرت عبد اللہ بن عباس کا اختلاف اس مسئلے پر واضح ہے۔ جمہور نے عبد اللہ بن عباس کا موقف اختیار کیا کہ ہاتھ اور چہرے کو چھپایا نہیں جائے گا۔

    مولانا مودودی نے عبد اللہ بن مسعود کا موقف اختیار کیا کہ چھپانے سے استثنا صرف کپڑوں کا چادر کا ہے۔ باقی تمام بدن چھپایا جائے گا۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 27, 2024 at 10:25 pm

    مولانا مودودی کے مطابق اقامت دین کے قرآنی حکم سے مراد دین کو لوگوں ہر نافذ کرنا ہے۔ یہ معنی مولانا کا اپنا ہے۔ ان سے پہلے اس کا یہ معنی نہیں لیا گیا۔

    البتہ مسلمانوں کی حکومت قائم کرنا اسے واجب سمجھا جاتا رہا ہے۔ اس خیال کو اجماع کہ دیا جاتا ہے۔ تاہم کسی نص میں اس کا براہ راست حکم موجود نہیں کہ کسی جگہ مسلمانوں کی حکومت قائم نہیں ہے تو یہ ان پر فرض ہوگا کہ اپنی حکومت قائم کریں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member June 28, 2024 at 6:50 am

    جزاک اللہ خیرا سر

    آئندہ خیال رکھوں گا اور ایک پوسٹ میں ایک ہی سوال پوچھوں گا ان شاءاللہ تعالیٰ

You must be logged in to reply.
Login | Register