Forums › Forums › General Discussions › قرآن کے پہلے نسخہ کی تدوین ؟؟
-
قرآن کے پہلے نسخہ کی تدوین ؟؟
Posted by Aejaz Ahmed on June 27, 2024 at 4:41 amقرآن کا پہلا نسخہ کیسے تدوین کیا گیا ؟؟ وہ بھی تو چند لوگوں کے کہنے پر ہی تدوین کیا گیا ہوگا نا ؟؟ جیسے اخبار احاد ہوتا ہے ؟؟ یا پھر اس وقت بہت سارے بیشمار لوگ قرآن کے حافظ تھے ؟؟
پھر ہم کیوں نہ کہیں کہ قرآن اور حدیث ایک ہی طرح ہم تک پہنچے ہیں ؟؟
Aejaz Ahmed replied 10 months, 2 weeks ago 2 Members · 7 Replies -
7 Replies
-
قرآن کے پہلے نسخہ کی تدوین ؟؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar June 27, 2024 at 10:17 pmقرآن سیکھنا سکھانا سب لوگوں کا مسئلہ تھا۔ قرآن کے مخصوص الفاظ تھے جو لوگ سیکھ لیتے اسے دہراتے رہتے اس سے متعلق مسائل پوچھتے رہتے۔ غرض یہ مسلسل حفظ اور بحث میں رہتا تھا۔ رسول سے صادر ہوتے ہی قرآن پوری کمیونٹی کی یاداشت کا حصہ بن جاتا تھا۔
جب کہ رسول اللہ وقتا فوقتاً جو ارشادات فرماتے تھے وہ بس ارشادات ہوتے تھے۔ پوری کمیونٹی کو انھیں یاد کروانے کا اہتمام نہیں کیا جاتا نہ رسول اپنی ہر بات بار بار دہراتے رہتے تھے۔
قرآن کے نسخے بیک وقت لکھے جا رہے تھے۔ کوئی ایک نسخہ یا پہلا نسخہ جیسی کوئی بات قرآن کے معاملے میں درپیش نہیں ہوئی۔
-
Aejaz Ahmed
Member June 28, 2024 at 6:33 amتو یہ جو کہا جاتا ہے کہ حضرت ابوبکر نے قرآن کو کتابی صورت میں جمع کیا اور حضرت عثمان نے اسے قرآت میں یکسانیت دیا اور باقی قرآن کو تلف کردیا۔ اسکی کیا حقیقت ہے ؟؟
اور تاریخی طور پر اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ قرآن رسول اکرمﷺ کے دور میں ہی کتابی صورت میں تیار تھا ؟؟ آج یہ قرآن کہاں ہے ؟؟
-
Aejaz Ahmed
Member June 28, 2024 at 4:08 pmمزید یہ بتائیں کہ :
ایک اسکالر اسکے جواب میں یہ کہتے ہیں کہ ہمیں کیسے پتہ کہ قرآن اللہ کی کتاب ہے ؟؟ کیا آج رات فرشتہ ہمارے پاس آیا تھا کہ یہ اللہ کا کلام ہے ؟؟ اگر حدیث کے کلام رسولﷺ ہونے کے بارے میں صحابہ کی شہادت معتبر نہیں ہے تو قرآن کے کلام اللہ ہونے کے بارے میں یہ شہادت کیسے معتبر ہوسکتی ہے ؟؟
اسکا کیا جواب ہے ؟؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar June 28, 2024 at 8:03 pmحضرت ابو بکر نے اپنے طور پر ایک سرکاری نسخہ تیار کرایا تھا مگر اسے پبلک نہیں کیا۔ حضور عثمان نے اپنے دور میں متن کو درست طور پر چھاپنے کا اہتمام کیا تھا جیسے آج کی حکومتیں کرتی ہیں۔
یہ ممکن ہے کہ کچھ قرآنی نسخوں کو جو لوگوں نے اپنے طور پر تیار کیے تھے انھیں تلف کرایا ہو ۔ مگر یہ کوئی ہمہ گیر آپریشن نھیں تھا ورنہ تاریخ میں بڑے پیمانے پر نقل ہوتا۔ اس بارے میں تمام روایات ایک ہی شخص ابن شہاب زہری سے منقول ہیں۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar June 28, 2024 at 8:07 pmیہ سوال کہ کسی کتاب کا پہلا نسخہ کہاں ہے ان کتابوں کے بارے میں پوچھا جاتا ہے جو کتاب کی حیثیت سے پہلی بار شائع ہوتی ہیں۔ ذہن میں چوں کہ وہ کتابیں ہوتی ہیں اس لیے وہ تحقیق یہاں کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ یہ درست نہیں ہے۔
قرآن کے بارے میں معاملہ الگ ہوا ہے۔ وہاں قرآن جیسے جیسے نازل ہوتا گیا پوری کی پوری کمیونٹی اسے لے لیتی۔ کوئی لکھ لیتا کوئی یاد کر لیتا اور یہ مسلسل ان کے درمیان سنا سنایا پڑھا پڑھایا جاتا جیسے اب ہو رہا ہے ۔ اس لیے یہ حفظ و تحریر میں مسلسل رہتا تھا۔ کوئی ایک پہلا نسخہ مرتب نہیں ہوا جس سے نقل کر کے ساری امت کو املا کروایا گیا ہو۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar June 28, 2024 at 8:16 pmیہ دوسرا الگ سوال ہے کہ قرآن کلام اللہ ہے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے۔
اس کو پرکھنے کے علمی اور تاریخی معیارات ہیں۔
تخلیق کائنات اور انسان سے متعلق انسانی فکر کے درپیش سوالات کے جواب جس میں انسانیت ہمیشہ سے سرگرداں رہی مذہب اس کے جو جواب دیتا ہے وہ عقل و فطرت کے عین مطابق ہیں۔
یہ جس شخص سے صادر ہوا اس کا کوئی علمی پس منظر نہیں۔ اچانک علم و ادب کا یہ شہکار ایک بے پڑھے لکھے شخص سے صادر ہونا از خود اس کی دلیل ہے کہ یہ اس کے پیش کرنے والے کا کلام نہیں۔
قرآن میں فکر و نظر کا کوئی ارتقا نہیں۔ کسی بھی انسانی علم میں یہ ممکن نہیں کہ فکر میں ارتقا نہ ہوا ہو۔ یہاں وہ نہیں پایا جاتا۔
قرآن کی تعلیمات میں کوئی اختلاف اور تناقض نہیں ہے۔
یہ تمام خصوصیات اسے غیر انسانی کلام باور کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔
اس کے علاؤہ اس میں بتائی گئی پیشین گوئیاں حرف بحرف درست ثابت ہوئیں۔
مثلا یہ کہ رسول غالب آئیں گے۔
صحابہ کو حجاز میں خلافت و حکومت ملے گی اور پھر ان کی عظیم سلطنت قائم ہوگی ۔
بنی اسرائیل کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ہمیشہ مسیحیوں کے زیر نگیں رہیں گے۔
وقتا فوقتاً ان پر کوئی نہ کوئی طاقت مسلط ہو کر انھیں عذاب دیتی رہے گی۔
بنی اسرائیل کی قومی زندگی کی پوری تاریخ آج کے دن تک اس کی شہادت دیتی ہے۔
-
Aejaz Ahmed
Member June 30, 2024 at 3:59 pmسر، انتہائی تفصیلی جواب کا شکریہ، جزاک اللہ خیرا کثیرا
Sponsor Ask Ghamidi