Forums › Forums › General Discussions › اسلام میں آزادئ رائے
-
اسلام میں آزادئ رائے
Posted by Ahmed Ehsan on June 30, 2024 at 7:13 pm1- کیا اسلام آزادئ رائے کی اجازت دیتا ہے؟
اگر ہاں تو نبی علیہ السلام نے مدعیان نبوت کے خلاف کاروائی کیوں کی؟
کیا صحابہ کرام نے بھی نبی علیہ السلام کے بعد اس طرح کی کاروائیاں کیں؟
اگر ایسا ہے تو علماء کرام قادیانیوں کے ساتھ جو برتاؤ روا رکھتے ہیں ، وہ تو عین اسلامی ہوا۔۔۔۔؟
Paul leo replied 10 months, 1 week ago 3 Members · 6 Replies -
6 Replies
-
اسلام میں آزادئ رائے
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar June 30, 2024 at 11:48 pmاسلام اس کی اجازت دیتا ہے جو چاہے اسے قبول کرے اور چو چاہے رد کر دے
وَقُلِ الْحَقُّ مِن رَّبِّكُمْ ۖ فَمَن شَاءَ فَلْيُؤْمِن وَمَن شَاءَ فَلْيَكْفُرْ ۚ إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ نَارًا أَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا
تاہم، جو لوگ بغیر کسی عذر کے محض سرکشی اور ضد کی وجہ سے دعوت حق کا انکار پیغمبر کے موجودگی میں کرتے ہیں ان کی سزا کا فیصلہ اسی دنیا میں کر دیا جاتا ہے۔
یعنی جو سزا دیگر لوگوں کو آخرت میں عدالت لگا کر ملنے ہے، وہ رسول کے اتمام حجت کے بعد رسول کے منکرین اور معاندین کو اسی دنیا میں دی جاتی ہے۔
حضرت نوح کی قوم پر عذاب آنے سے یہ سلسلہ شروع ہوا اور محمد رسول اللہ تک جاری رہا۔ محمد رسول اللہ کے منکرین کو سزا تلوار کے ذریعے سے دی گءی۔
تو مسءلہ صرف نبوت کا مدعی ہونے کا نہیں، بلکہ محمد رسول اللہ کی موجودگی سچاءی واضح ہو جانے کے بعد انھوں نے جرم کیا جس کی سزا انھیں دی گءی۔
رسول کے بعد یہ اختیار کسی کو نہیں کہ وہ خود سزا کا فیصلہ کرے۔ یہ فیصلہ خدا کی طرف سے ٓآتا ہے ۔
تفصیل کے لیے دیکھیے سورہ توبہ۔
-
Ahmed Ehsan
Member July 1, 2024 at 12:02 amبہت شکریہ آپ کے جواب کا
سوال کا دوسرا حصہ ، کیا صحابہ کرام نے ایسی کاروائیاں کیں؟ اس کا بھی جواب مرحمت فرما دیں۔
سیدنا ابوبکر صدیق رض کا منکرین زکوۃ کے خلاف قتال کرنے کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar July 1, 2024 at 12:39 amیہ وہی لوگ تھے جن پر رسول اللہ آتما حجت کر چکے تھے۔
یہ رسول کے وقت انکار کرتے تب بھی سزا پاتے، رسول کے بعد کفر اختیار کیا تو حضور ابو بکر نے وہی سزا ا پر نافذ کر دی جو سوری توبہ میں ان کے لیے بیان ہوئی تھی۔
-
Ahmed Ehsan
Member July 1, 2024 at 1:46 amلیکن رسول اللہ کے بعد تو یہ اختیار ہے ہی نہیں کسی کے پاس اور نا ہی کوئی رسول کے بعد دل کا حال جان سکتا ہے۔۔۔۔
تو منکرین زکوۃ کا معاملہ آجکل کے منکرین ختم نبوت کے جیسا ہوا، جن کے بارے میں غامدی صاحب کی رائے یہ ہے کہ انہیں کافر نہیں کہا جائے گا، جبکہ جناب ابوبکر صدیق نے منکرین زکوۃ کو ناصرف کافر کہا بلکہ قتال بھی کیا۔۔۔۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar July 4, 2024 at 12:59 amیہ لوگ حضرت ابو بکر کے وقت پیدا نہیں ہوئے تھے۔ ان کر رسول اتمام حجت کر چکے تھے۔ یہی لوگ اگر رسول کے وقت میں انکار کر رہے تھے تو اسی سزا کے مستحق تھے۔ ان کے بعد انھوں نے پھر انکار کر دیا تو یہ نیا کفر نہ تھا۔ وہی لوگ تھے جن کے بارے میں خدا کے رسول فیصلہ کر چکے تھے۔ اس لیے وہی سزا ان پر نافذ ہوئی۔
-
Paul leo
Member July 4, 2024 at 3:03 amIslam allows him to accept whatever he wants and to reject whoever he wants
And say the truth from your Lord. So whoever wills, let him believe, and whoever wills, let him disbelieve.
However, those who, without any excuse, simply reject the Da’wah in the presence of the Prophet simply because of disobedience and stubbornness, their punishment is decided in this world.
That means repentance after punishment.
Sponsor Ask Ghamidi