Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Pray For Parents In Salah

  • Pray For Parents In Salah

    Posted by Muhammad Kashif on July 8, 2024 at 7:54 am

    اسلام علیکم

    میری والدہ کی وفات کے بعد میں ہر روز عشاء کی نماز کے بعد دو نفل پڑھتا ہو اور التحیات درود شریف اور رب الجلنی کے بعد اور سلام سے پہلےاپنے والدین کے لیے اللہ سے رحم اور بخشش کی دعا کرتا ہو

    سوال یہ ہے کہ کیا میرا یہ فیل ٹھیک ہے؟ نماز تو اللہ کے لیے ہے کچھ غلط تو نہیں کر رہا؟ بالخصوص کسی ادنی درجہ میں بھی شرک یا کسی اور گناہ کا مرتکب تو نہیں ہو رہا؟

    شکریہ

    Muhammad Kashif replied 6 months ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Pray For Parents In Salah

    Muhammad Kashif updated 6 months ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 8, 2024 at 6:51 pm

    آپ فرض نماز میں بھی یہ کر سکتے ہیں۔ نماز میں سورہ فاتحہ اور اس کے ساتھ سورہ ملانے کے علاؤہ اور رکوع میں خدا کے ذکر کے علاوہ نماز کا باقی سارا حصہ دعا کے لیے مختص ہے اس میں آپ اپنی زبان میں دعائیں کر سکتے ہیں۔

    شرک خدا کے ساتھ کسی دوسرے کو خدائی میں شریک سمجھنے کا نام ہے یا خدا کی عبادت کے ساتھ اس کی عبادت کرنے کو شرک کہتے ہیں۔

  • Muhammad Kashif

    Member July 9, 2024 at 7:00 am

    عرفان بھائی اپکا بہت شکریہ۔ ایک سوال اور ہے کیا میں اپنی ماں کے لیے نوافل ادا کر سکتا ہو ؟ یا کوئی اور طریقہ جس سے انکی چھوٹ جانے والی فرض نمازوں کا ازالہ ہو سکے؟بلاشبہ مغفرت کی دعا توکی جا سکتی ہے

    شکریہ

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 10, 2024 at 5:46 am

    ان کے لیے آپ دعا ہی کر سکتے ہیں۔ اگر انھوں نے کوئی وصیت کی ہے کسی نیکی کے کام کی تو وہ کیجیے اس پر عمل کیجیے۔ اس سے انھیں ثواب ملے گا۔ لیکن کسی کے اعمال کا ثواب دوسرے کو منتقل نہیں ہوتا سوائے یہ کہ والدین نے اولاد کو مثلا نماز وغیرہ پڑھنے کی تقلین کی ہو نماز سکھائی ہو روزہ سکھایا، سچ بولنا سکھایا ہو، ہو تو ان کے نیک عمل کا ثواب انھیں خود ہی منتقل ہوتا ہے۔

    ایصال ثواب کے مروجہ طریقوں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

  • Muhammad Kashif

    Member July 10, 2024 at 5:50 am

    بہت شکریہ عرفان بھائی اپکی راہنمائی کے لیے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register