Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Proving Existence Of God As Part Of Innate Nature To An Atheist Who Rejects It?

Tagged: ,

  • Proving Existence Of God As Part Of Innate Nature To An Atheist Who Rejects It?

    Posted by Shaharyar Sabeeh on July 13, 2024 at 12:56 pm

    Assalamualaikum!

    غامدی صاحب سے سنا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے وجود کا احساس انسان کی فطرت میں ودیعت کیا ہے۔
    جن لوگوں تک کسی پیغمبر کی باقاعدہ ہدایتنہیں پہنچی ان سے خدا اسی فطرت کے تحت سوال کرےگا۔

    مگر غامدی صاحب نے ایک سیریز میں یہ بھی کہا کہ خدا کے وجود کو حتمی طور پر جاننے کا ذریعہ پغمبر کی ہدایت ہے۔
    یہ دو باتیں ایک وقت میں کیسے صحیح ہیں؟
    مجھے معلوم ہے کہ اس طرح کے سوال کا جواب غامدی صاحب نے دیابھی ہے کہ یہ دو بلکل الگ چیزیں ہیں لیکن اس کو اگر مزید تفصیل سے کوئی سمجھا سکے تو بہت مہربانی ہوگی۔
    اور کیا چیز فطرت میں ہے اور کیا نہیں اس کا تعین کیسے ہوگا؟
    کوئی ملحد ہے اور وہ یہ کہتا ہے کہ میں سچ کہتا ہوں مجھے اپنے اندر سے خدا کے وجود کا کوئی احساس نہیں ہوتا تو ایسے معاملے میں کیا کیا جائیگا؟
    Jazak Allah.

    https://youtu.be/ncS8yVfvBSg?si=qb3cyTCUa8zXxt2G

    Dr. Irfan Shahzad replied 4 months, 2 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Proving Existence Of God As Part Of Innate Nature To An Atheist Who Rejects It?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 17, 2024 at 10:31 pm

    فطرت انسانوں میں پائے جانے والے عمومی رجحانات کے مطالعہ سے معلوم ہوتی ہے۔ انفرادی احساس کا اس میں کوئی وزن نہیں۔ کسی بنی ہوئی چیز کا خالق یا بنانے والے کا تصور بالکل فطری اور بدیہی ہے۔ انسان خود کو مخلوق دیکھتا ہے تو خالق کا سوال پیدا ہوتا ہے۔ وہ اپنے اندر اور کائنات میں صرف خلق ہی نہیں دیکھتا بلکہ ارادہ، شعور اور اپنی بنت میں علم کا ایک عظیم نمونہ بھی دیکھتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ اس کے خالق میں یہ خوبیاں ہوں گی تبھی اس نے ایسا شاہکار پیدا کیا۔

    وہ اس نظم میں وحدت اور ربط دیکھتا ہے جس سے وہ اس نتیجے تک پہنچتا ہے کہ یہ سب کسی ایک ذہن یا ایک اسکیم نے کیا ہے۔

    یہ فطری نتائج ہیں۔ اسی پر مواخذہ ہوگا کہ یہ نتائج تو خود بخود پیدا ہو رہے تھے۔ اگر ان سے کسی نے انحراف کیا ہے تو اس کی کیا دلیل تھی۔ وہ خود ان دلائل پر کتنا مطمئن تھا۔ کتنی دیانت داری سے اس پر یقین کرتا تھا کہ خلق و شعور کے اتنے عظیم اور اتنی مسلسل مظاہرے محض اتفاقات کا نتیجہ تھے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register