Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions کیا عقل شریعت کے تابع ہے ؟؟

  • کیا عقل شریعت کے تابع ہے ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on July 22, 2024 at 12:04 am

    کیا یہ بات درست ہے کہ عقل شریعت کے تابع ہے۔ کچھ لوگوں کا ایسا ماننا ہے۔ اس طرح تو ہندو، یہودی، عیسائی سب یہی کہیں گے کہ عقل انکے مذاہب میں دیئے گئے شریعت کے بھی تابع ہے تو پھر صحیح اور غلط کا فیصلہ کیسے ہوگا ؟؟

    اور دوسری بات یہ کہ عقل کسے کہتے ہیں ؟ کیونکہ ہر شخص کی عقل الگ الگ نتائج نکالتی ہے۔ ایک چیز میرے عقل میں درست ہے مگر دوسرے کے عقل میں غلط ہے۔ تو عقل دراصل ہے کیا ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 month, 1 week ago 2 Members · 7 Replies
  • 7 Replies
  • کیا عقل شریعت کے تابع ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 1 month, 1 week ago 2 Members · 7 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 25, 2024 at 4:36 am

    عقل انسان کی فیکلٹی ہے جس کسے ذریعے سے وہ کسی بات کے غلط یا درست ہونے کا فیصلہ کرتا ہے۔ غلط اور درست کا معیار انسان کا اخلاقی احساس، خیر و شر کا شعور اور جمالیاتی احساس ہے۔

    ان کے اطلاق میں زیادہ تر چیزیں بلیک اور وائیٹ کی طرح واضح ہوتی ہیں جیسے جھوٹ بولنا غلط ہے، سچ بولنا اچھا ہے۔ کسی کی مدد کرنا اچھا ہے اور ظلم کرنا برا ہے۔

    کچھ معاملات میں البتہ اختلاف ہو جاتا ہے وہ بحث کر کے کسی نتیجے پر پہنچا جاتا ہے۔

    ایمانیات تمام تر عقل کے مطابق ہیں۔ یعنی یہ کہ ہمارا خدا ہونا چاہیے۔ دنیا کے بعد آخرت میں عدالت لگے گی جہاں حق و باطل، ظلم و نیکی کے فیصلے ہوں گے اور لوگوں کو ان کے اعمال کا صلہ ملے گا
    باقی رہا شریعت کا معاملہ تو وہ بھی فطری اصولوں پر مبنی ہے کہ خدا کی عبادت کرنی چاہیے۔ عبادت میں استطاعت اعتدال، اور رخصت ہونی چہایے۔ جزا و سزا کی نوعیت کی چیزیں ہونی چاہیں۔ شریعت انھی اصولوں پر مبنی ہے کوئی چیز خلاف فطرت نہیں تاہم اس کی تفصیلات تیکنیکی نوعیت کی چیزیں ہیں۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 25, 2024 at 4:38 am

    اگر دیگر مذاہب یا ان کی شریعت میں کوئی چیز انھیں فطرت کے مطابق لگیت ہے تو اس کے دلائل وہ دین گے تو دیکھ لیا جائے گا۔

    یہ ممکن ہے کچھ مطابق فطرت ان کے ہاں بھی ہو اور کچھ خلاف فطرت ہو۔

  • Aejaz Ahmed

    Member July 27, 2024 at 8:55 pm

    سر میرا سوال تھا کہ عقل بڑی ہے یا شریعت ؟؟

    کیا یہ کہنا درست ہے کہ جہاں شریعت کا حکم آ جائے وہاں عقل استعمال نہیں کرنا چاہیئے ؟؟

    یا یہ کہنا درست ہوگا کہ شریعت کے احکامات کے درست یا غلط ہونے کا فیصلہ بھی عقل کی روشنی میں کیا جائے گا ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 28, 2024 at 3:02 am

    یہ تقابل مخالف چیزوں میں کیا جاتا ہے۔ عقل اور شریعت متخالف نہیں، مطابق ہوتے ہیں۔ تاہم شریعت کی کچھ احکام کی سمجھ نہ آئے تو یہ خلاف عقل نہیں ہوتا جیسے کسی سائنس کا کوئی مسئلہ آپ کو سمجھ نہ آئے تو یہ خلاف عقل نہیں ہوتا۔

    شریعت کے احکام کی اپنی سائنس ہے۔ اصول ہیں۔ انھیں سمجھ لیا جاتا ہے تو شرعی احکام کو ان کی روشنی میں سمجھ لیا جاتا ہے اور ان کے اطلاقات کہاں کرنے ہیں کہاں نہیں یہ سمجھ ا جاتا ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member July 28, 2024 at 12:09 pm

    میرا سوال یہ بھی تھا کہ عقل کسے کہتے ہیں ؟؟ ایک آدمی کی عقل اسے الحاد کی طرف لیجاتی ہے اور دوسرے آدمی کی عقل اسے توحید کی طرف لیجاتی ہے۔ ایک آدمی اپنے عقل سے کہتا ہے شراب میں کوئی برائی نہیں جبکہ دوسرا اپنے عقل سے کہتا ہے برائی ہے۔ تو اصل عقل کیا ہے ؟؟ عقل کس چیز کو کہتے ہیں ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 29, 2024 at 1:42 am

    عقل انسان کی ایک فیکلٹی ہے جو حواس سے دستیاب ہونے والی معلومات سے نتائج اخذ کرتی ہے۔

    نتائج اخذ کرنے میں وہ استدلال سے کام لیتی ہے۔ استدلال میں مقدمات قائم کرنے اور ان کی ترتیب سے مختلف نتائج نکل آتے ہیں۔ بحث اس پر ہوتی ہے کہ مقدمات قائم کرنے میں کیا غلطی ہوئی اور ترتیب میں کیا مسئلہ درپیش ہوا۔

    قلت علم، قلت تدبر، اور تعصبات عقلی فیصلوں کو متاثر کرتے ہیں۔ انسان کا پہلا امتحان ہی یہ ہے کہ عقل کا درست استعمال کرے۔ دیانت داری سے کرے۔ پھر بھی ضروری نہیں کہ ہر چیز میں انسان ایک ہی نتیجے پر پہنچے مگر کوالیفیکیشن اور دیانت داری ضروری ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member July 30, 2024 at 2:00 pm

    جزاک اللہ خیرا ڈاکٹر صاحب

    بات واضح ہوگئی

You must be logged in to reply.
Login | Register