-
Hadith Regarding Fly In The Utensils
سنن ابو داؤد – کھانے پینے کا بیان – حدیث نمبر 3844
حدیث نمبر: 3844
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَامْقُلُوهُ فَإِنَّ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْهِ دَاءً وَفِي الْآخَرِ شِفَاءً وَإِنَّهُ يَتَّقِي بِجَنَاحِهِ الَّذِي فِيهِ الدَّاءُ فَلْيَغْمِسْهُ كُلُّهُ.
مکھی کھانے میں گر جائے تو کیا حکم ہے؟
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گرجائے تو اسے برتن میں ڈبو دو کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری ہوتی ہے اور دوسرے میں شفاء، اور وہ اپنے اس بازو کو برتن کی طرف آگے بڑھا کر اپنا بچاؤ کرتی ہے جس میں بیماری ہوتی ہے، اس کے پوری مکھی کو ڈبو دینا چاہیئے ۔
تخریج دارالدعوہ: تفر دبہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٣٠٤٩)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/بدء الخلق ١٧ (٣٣٢٠)، الطب ٥٨ (٥٧٨٢)، سنن ابن ماجہ/الطب ٣١ (٣٥٠٥)، سنن الدارمی/الأطعمة ١٢ (٢٠٨١) (صحیح )
اس حدیث کی کیا سائنسی توجیہ ہے کہ جس میں بجائے مکھی کو نکال کر پھینکنے کے بجائے اس مزید ڈبونے کا حکم دیا جارہا ہے۔ مزید ڈبونا کیوں ؟؟ کیا یہ گندی بات نہیں ہے ؟؟
Sponsor Ask Ghamidi