Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions About Women Parda

  • About Women Parda

    Posted by Ali Raza on August 8, 2024 at 6:14 am

    Surah ahzab ayat 32 and 33 ma Allah tala na farmaya ha agr tom pakiza rahna chahty ho to kisy na mahram sa narm lahja ma baat na kro taky wo koi umeed na paida krla agr Allah tala is mamla ma itna sakht ha to phir women ko parda ka hukam to Pura hoga na ka jitna javaid Ahmed ghamidi sahib bta ty ha?

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 months, 3 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • About Women Parda

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 12, 2024 at 4:24 am

    اس پر ہمارا موقف تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔ اعتراض سیریز میں پردے کے موضوع پر اس مقام کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔

    ازواج مطہرات کو جو مساءل درپیش تھے وہ اور نوعیت کے تھے عام خواتین کو وہ درپیش نہیں ہوتے۔ انھیں منافقین کی ریشہ دوانیوں کا سامنا تھا اس تناظر میں ازواج مطہرات کے خصوصی پروٹوکولز نازل ہوءے۔ انھیں امت کی ماءٰن قرار دیا گیا ہے۔ اجر و عذاب کے دہرے ہونے کا پیمانے مقرر کیے گءے۔ وہ رسول کے بعد کسی سے نکاح نہیں کر سکتی تھیں۔ اسی میں بتایا گیا کہ وہ اب گھروں میں رہیں گی۔ ان سے کسی نے کوءی چیز طلب کرنی ہے تو پردے کے اوٹ سے لے سکتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ عام صحابیات نے اس خصوصی حجاب کو اختیار نہیں کیا تھا۔

    دلوں کی پاکیزگی کا مطلب یہی تھا کہ انھیں چوں کہ امت کی ماءین بنا دیا گیا ہے اس لیے وہ اعلی درجے کی پاکیزگی ان سے مطلوب ہے اور مردوں سے بھی جنھیں اب خود کو ان کے بیٹے تصور کرنا ہے۔

    تفصیل کے لیے اعتراض سیریز میں پردے کے موضوع پر پروگرام دیکھیے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 12, 2024 at 4:24 am

You must be logged in to reply.
Login | Register