Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Gog Magog And Itmam E Hujjat Over Arabs

  • Gog Magog And Itmam E Hujjat Over Arabs

    Posted by Shaharyar Sabeeh on August 11, 2024 at 1:03 pm

    Assalamualaikum!

    :سورہ نور آیت 95-97 یہ ہیں

    وَ حَرٰمٌ عَلٰی قَرۡیَۃٍ اَہۡلَکۡنٰہَاۤ اَنَّہُمۡ لَا یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۹۵﴾حَتّٰۤی اِذَا فُتِحَتۡ یَاۡجُوۡجُ وَ مَاۡجُوۡجُ وَ ہُمۡ مِّنۡ کُلِّ حَدَبٍ یَّنۡسِلُوۡنَ ﴿۹۶﴾وَ اقۡتَرَبَ الۡوَعۡدُ الۡحَقُّ فَاِذَا ہِیَ شَاخِصَۃٌ اَبۡصَارُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ یٰوَیۡلَنَا قَدۡ کُنَّا فِیۡ غَفۡلَۃٍ مِّنۡ ہٰذَا بَلۡ کُنَّا ظٰلِمِیۡنَ ﴿۹۷﴾

    (اب [293] اِن منکروں کے زیادہ درپے ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اے پیغمبر۔ اِس لیے کہ) ہم نے جس بستی والوں کے لیے (اپنے قانون کے مطابق) ہلاکت مقدر کر رکھی [294] ہے، اُن کے لیے حرام ہے کہ وہ حق کی طرف رجوع [295] کریں، اِس لیے کہ وہ کبھی رجوع نہ کریں گے۔یہاں تک کہ وہ وقت آجائے، جب یاجوج و ماجوج کھول دیے جائیں [296] اور وہ ہر بلندی سے پل پڑیں۔اور (قیامت کا) وعدۂ برحق قریب آجائے تو ناگہاں اِن منکروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں اور بول اٹھیں کہ ہاے ہماری کم بختی! ہم اِس سے غفلت میں پڑے رہے، بلکہ ہم ظالم [297] تھے۔

    آیات سے ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے یاجوج و ماجوج خود حضور علیہ السلام کے منکرین کے

    “وقت میں نازل ہوں گے ۔ کیوں کہ “ان منکروں کے الفاظ ہیں اور غامدی صاحب کے ترجمے کے مطابق یہاں حضور علیہ السلام کو ان منکرین کی تباہی کے متعلق تسلّی دی جارہی ہے۔

    یہ کیسے ہوسکتا ہے؟

    Jazak Allah.

    Shaharyar Sabeeh replied 1 month, 2 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Gog Magog And Itmam E Hujjat Over Arabs

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 11, 2024 at 11:12 pm

    ترجمہ سے واضح ہے کہ یہ مثال کے طور پر بیان ہوا ہے کہ یہ لوگ اس وقت تک ایمان نہ لاءیں گے جب تک قیامت نہ دیکھ لیں کہ جب وہ آ جاءے تو ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاءیں، بس اس وقت ہی یہ مانین گے مگر یہ ماننا معتبر نہ ہوگا۔

    یاجوج ماجوج کا ذکر قیامت کے ذیل میں آیا ہے کہ جب تک وہ وقت نہ ٓآ جاءے جب قیامت کی آخری نشانی ظہور پذیر ہوگی اور قیامت قریب آ لگے گی یہ یہ لوگ ایمان نہیں لاءیں گے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register