-
Hadees
اَلسَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰى وَبَرَكاتُهُ
مندرجہ ذیل حدیث مبارکہ کی اگر وجہ بتادیں کہ وہ کن لوگوں کے بابت ہے۔
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کو اپنی مسند پر ٹیک لگائے ہوئے نہ پاؤں کہ اس کے پاس میرا کوئی امر آئے، جس کے متعلق میں نے حکم دیا ہو یا میں نے اس سے منع کیا ہو، تو وہ شخص یوں کہے: میں (اسے) نہیں جانتا، ہم نے جو کچھ اللہ کی کتاب میں پایا، ہم اس کی اتباع کریں گے۔ “ اس حدیث کو احمد، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 162]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (8/6 ح 24362، أطراف المسند 6/ 218)
جَزَاكَ اللهُ خَيرًا
Sponsor Ask Ghamidi