Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Is A Person Killed Unjustly A Shaheed?

Tagged: 

  • Is A Person Killed Unjustly A Shaheed?

    Dr. Irfan Shahzad updated 2 weeks, 3 days ago 2 Members · 5 Replies
  • Muhammad Sami Uddin

    Member October 18, 2025 at 12:30 pm

    مثلاً اگر کوئی شخص کسی سرپھرے کی جانب سے اُس کے غیر مناسب مطالبات کو نظر انداز کرنے یا اِگنور کرنے پر ظلماً قتل کردیا جاتا ہے، اور وہ شخص کبھی نہ چاہتا ہو کہ وہ اِس طرح سے قتل کردیا جائے، لیکن اُسے اِس طرح سے جرمِ بے گناہی کی پاداش میں قتل کردیا جائے تو کیا وہ شہید تصور ہوگا؟

  • Muhammad Sami Uddin

    Member October 20, 2025 at 5:04 am
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 21, 2025 at 2:03 am

    دین میں شہید کا مطلب دینی مطالبات پورے کرتے ہوئے، ان پر استقامت دکھاتے ہوئے اپنی جان دینا ہے۔ اس لحاظ سے ظلماً قتل ہونے والا ہر مقتول شہید نہیں ہوتا۔ تاہم، اعزازی طور پر یا استعاراتی طور پر اسے شہید کہا جاتا ہے۔

  • Muhammad Sami Uddin

    Member October 21, 2025 at 3:57 am

    کیا ہم ظلماً قتل ہو جانے والے شخص کو بھی اعزازی طور پر شہید کہہ سکتے ہیں، یعنی دینی لحاظ سے یہ کوئی غلط بات تو تصور نہیں ہوگی؟

    دوسرا یہ کہ کیا ایسی لڑکی جسے کسی غیر مناسب مطالبے کو نظر انداز کرنے یا اِگنور کرنے پر قتل کردیا جائے، ایک شہید تصور ہوگی؟ کیونکہ یہ بھی تو ایک حق فریضہ نبھانے پر قتل ہو جانا ہے۔ مگر وہ مقتول زندگی میں اپنے عزائم اور خواب رکھتی ہو اور یہ نہ چاہتی ہو کہ اسے ایسے قتل کردیا جائے، مگر بالآخر وہ ایسے قتل ہو جائے تو کیا وہ شہید تصور ہوگی؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 22, 2025 at 1:21 am

    اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں۔

    لڑکی شہید تصور ہو سکتی ہے کیونکہ عصمت کی حفاظت کا مطالبہ دینی مطالبہ بھی ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register