Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Reason For Raising Finger During Tashahud

Tagged: ,

  • Reason For Raising Finger During Tashahud

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 week, 5 days ago 2 Members · 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 19, 2025 at 2:13 am

    غامدی صاحب لکھتے ہیں:

    قعدے میں بالکل اُسی طرح بیٹھتے، جس طرح جلسے میں الٹا پیر بچھا کر اُس پر بیٹھتے تھے۔ سیدھا پاؤں کھڑا ہوتا، دایاں ہاتھ پھیلاکر دائیں گھٹنے پر اور بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر رکھ لیتے اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی سے اشارہ کرتے تھے۔ اِس کی صورت یہ ہوتی تھی کہ بیٹھنے کے بعد باقی انگلیاں سمیٹ لیتے ، انگوٹھا درمیا ن کی انگلی پر رکھتے اور کبھی کبھی اِن دونوں سے حلقہ بنا لیتے تھے۔

    91 مسلم ، رقم ۱۳۰۹۔۱۳۱۱۔

    یہ اشارہ کس لیے تھا؟ اِس کی وضاحت آپ نے نہیں فرمائی، تاہم قیاس کیا جا سکتا ہے کہ یہ غالباً اُسی طریقے پر ذات باری کی طرف رجوع کا علامتی اظہار ہے، جس طرح اُس کے حضور میں ہاتھ اٹھا کر دعا کے موقع پر کیا جاتا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register