Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions سورہ ہود میں تین وقت کی نماز کا حکم کیوں ؟

  • سورہ ہود میں تین وقت کی نماز کا حکم کیوں ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on March 9, 2025 at 12:47 pm

    محترم جاوید غامدی صاحب نے فرمایا کہ ہر نبی کی امت پر پانچ وقت کی نماز فرض تھی۔ اگر ایسا تھا تو سورہ ہود کی آیت 114 میں 3 وقت کی نماز کا حکم کیوں دیا گیا، مکمل پانچ وقت کا حکم کیوں نہیں دیا گیا ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 18 hours, 25 minutes ago 3 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • سورہ ہود میں تین وقت کی نماز کا حکم کیوں ؟

  • Muhammad Abdullah Awan

    Member March 10, 2025 at 1:06 am

    نماز ہمیں سنت سے ملی ہے قرآن سے نہیں۔ قرآن نماز کو پہلی بار بیان نہیں کر رہا بلکہ مخاطبین کو معلوم ہے کہ نماز کیا ہے اور کتنی تعداد ہے۔ قرآن جہاں ذکر کرتا ہے اسکا مقصد نماز کی اہمیت اور یاد دھانی ہوتا ہے

  • Aejaz Ahmed

    Member March 10, 2025 at 1:18 am

    لوگ کہتے ہیں کہ اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلے تین وقت کی نماز فرض تھی۔ بعد میں معراج کے موقع پر پانچ وقت کی نماز فرض ہوئی۔ اس بارے میں بھی بتائیں ؟؟

  • Aejaz Ahmed

    Member March 11, 2025 at 3:23 pm

    @irfan76

    @Irfan76

    کیا سورہ ہود کی آیت 114 سے یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ معراج سے پہلے صرف 3 وقت کی نماز فرض تھی بعد میں معراج کے موقع پر 5 وقت کی نماز فرض ہوئی ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 12, 2025 at 7:38 am

    قرآن سے نمازون کی تفصیلات معلوم کرنے کا استدلال درست نہیں۔ قرآن نمازوں کا حوالہ مختلف پہلوؤں سے دیتا ہے۔ مگر ان کے اوقات اور تفصیلات نہیں بتاتا۔ وہ سب سنت سے ملتے ہیں۔

    پانچ وقتہ نمازوں کی تجدید ہوئی تھی اور جبرائیل نے آپ کو یہ اوقات سکھائے تھے۔ لیکن ایسا نہیں کہ پہلے نمازیں دو یا تین فرض تھیں اور بعد میں تعداد بڑھا دی گئی۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

    درج بالا آیت میں دن اور رات کی نمازوں کو ادا کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member March 12, 2025 at 10:47 am

    نمازوں کے اوقات کے حوالے سے محترم جاوید غامدی صاحب کا کوئی کلپ ہے؟؟

  • Aejaz Ahmed

    Member March 12, 2025 at 10:52 am

    یا کوئی تحریر؟؟

You must be logged in to reply.
Login | Register