-
گھر میں دین کے متعلق علم کی بات
السلام علیکم، ہم عام مسلمانوں کے گھروں میں اسلام کے متعلق کوئی علمی بات کرنا بڑا مشکل بن جاتا ہے، بڑی کوشش کر کے اگر کوئی سادہ سی بنیادی بات جیسے ہم کیوں مسلمان ہیں، وہ کونسی بنیادی بات ہے جو ایک مسلم اور غیر مسلم میں فرق پیدا کرتی ہے۔ اکثر گھر والے ایسی باتوں پر بے زاری محسوس کرتے ہیں۔ کیا میں کچھ غلط کرتا ہوں، اپنوں کے اس طرح کے رویے بڑی تکلیف دہ بھی ہو جاتے ہیں۔ اور پھر ایک ذمہ داری کا حساس بھی ہریشان کرتا ہے کہ کیسے ان سب کو یہ باور کروایا جائے کہ دین سے متعق گفتگو بھی ہماری زندگی کا حصہ ہونی چاہیے۔ کچھ رہنمائی فرما دیں۔
Sponsor Ask Ghamidi