-
Ethics In The Context Of Constantly Being Asked To Give Water Among Friends?
میرا سوال ایک عمومی رویے سے وابستہ ہے اکثر و بیشتر جب کبھی میں اپنے کچھ پرانے دوست احباب کی محفل و صحبت میں بیٹھتا ہوں تو وہاں میرے میزبان دوست ہر کسی سے پینے کیلئے پانی مانگتے رہتے ہیں بے شک کولر ان کے قریب ترین ہو، کبھی ان کی اس بری عادت سے اکتا کر میں کہہ دیتا ہوں کے اپنا کام خود کیا کیجیے حضرت کیونکہ ہمیں اسی عمل کی تلقین کی گئ ہے اور یہ ایک عدد معقول فعل بھی ہے۔ ایسا جواب وہ جب بھی سنتے ہیں تو پانی پلانے کے بے شمار فضائل بتاتے ہیں جیسا کہ پیاسے کو پانی پلانے پر کئی درجن نیکیاں ملتی ہیں اور ایسے اور بہت سے فضائل جو بقول ان کے وہ پڑھ چکے ہیں۔ میرا جواب ہمیشہ یہ ہی ہوتا ہے کہ اپنا کام خود کرنا سنت ہے ۔ اس حوالے سے رہنمائ کیجیے؟
-
This discussion was modified 1 week ago by
Umer.
-
This discussion was modified 1 week ago by
Sponsor Ask Ghamidi