-
Comprehensive Definition Of Biddat
عموماً بدعت کو دین میں نیا عمل شامل کرنے کو کہا جاتا ہے مگر ساتھ ہی بہت سے ایسے اعمال ہیں جن کی توجیہ کر کے اُن کو بدعت کے دائرے سے باہر لے جایا جاتا ہے (مثلاً، تراویح کا با جماعت ادا کرنا، جُمعہ کا مسجد کے امام کے پیچھے ادا کرنا وغیرہ)
سوال یہ ہے کہ اگر ایک شخص جماعت کے بعد اجتماعی دُعا کرتا ہے، جو کہ کچھ مواقع سے رسول ص سے ثابت بھی ہے تو اُس کو بدعت قرار دیا جاتا ہے جبکہ با جماعت تراویح کو اس سے باز رکھا جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح جُمعہ کی نماز کی بھی توجیح کی جاتی ہے کہ چونکہ اس کی یاد باقی رکھی جاۓ اس لیۓ یہ بدعت نہیں ہے اور تیمم کے اُصول کی بُنیاد پر ہے۔
بعض اوقات یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کسی عمل کو دین کا حصہ بنا دینا اور کہنا کہ یہ نبی ص سے ثابت ہے (اور حقیقتاً) ایسا نہ ہو تو صرف و صرف وہ عمل بدعت ہے۔ ہاں اگر کوئ اپنے شوق سے تتوع کرے تو وہ بدعت نہیں ہے۔ اگر ایسا ہے تو کیا ہر نماز کے بعد انفرادی طور پر ایک سجدہِ شُکر ادا کرنا تتوع ہو گا یا بدعت؟
اور اگر اِس کو اجتماعی طور پر سر انجام دیا جاۓ یہ ذہن میں رکھتے ہوۓ کہ یہ محض تتوع ہے، دین کا کوئ لازم حصہ نہیں ہے، اُس صورتِ حال میں کیا یہ بدعت کہلاۓ گا؟ اگر ہاں تو کیوں؟
از راہِ کرم ایک ایسی جامد تعریف بیان کر دی جاۓ کے جس کے بعد ممکن حد تک شکوک و شُبہات باقی نہ رہیں یہ تعین کرنے میں کہ کیا بدعت ہو گی اور کیا نہیں۔
بشکریہ،
Sponsor Ask Ghamidi