-
سود / Riba When Allowing A Friend To Borrow Money From Bank
اسلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
میرے ایک عزیز نے مجھ سے 10 لاکھ کا قرضہ مانگا… میری پاس نہیں تھا… وہ بولا کہ میں بینک سے اپنے نام کا قرض نکلوا کر اس کو دے دوں اور وہ ماہانہ قسط کی ادائیگی کرتا رہے گا … میں نے بینک سے 10 لاکھ کا قرض نکلوا کر اس کو دے دیا ۔ اور اس نے ٹائم پر ادائیگی کر کے قرض کی رقم بمہ سود واپس کر دی …. اس لین دین میں میرا نہ تو کوئی فائدہ ہوا ۔ اور نہ کسی طرح کا نقصان… صرف اور صرف قرض میرے نام پر تھا اور ماھانہ قسط کی ادائیگی میں خود کرتا تھا
استاذ غامدی صاحب 23 اعتراضات والی وڈیو میں سود کے ٹاپک پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے فرما رہے تھے کہ اصل میں سود لینے والا اور کھلانے والا مجرم ہیں ۔
میرا استاذ غامدی صاحب سے سوال یہ ہے کہ کیا مجھ پر بھی سود کھلانے والوں کا اطلاق ہو گا ؟؟
براہ کرم اس سوال کا جواب یسئلون کے وقفہ سوالات میں عنایت فرمائیں۔
جزاک اللہ خیراً
Sponsor Ask Ghamidi