-
Is Every Hurmat In Religion Haram Even If We Remove The Illat Behind It's Hurmat
سوال یہ ہے کہ اگر اسلام کی حرام کردہ کسی چیز کی وجہ حرمت ختم کردی جائے، اس میں ایسی تبدیلی لائی جائے، یا اسکا تدارک کرنے کا ایسا عمل ساتھ کیا جائے کہ جو اندیشہ تھا حرام کام کے اس نقصان کا، وہ مزید نہیں رہا تو کیا وہ شے پھر بھی حرام رہے گی؟
یہ تو فزیکل یا نفسیاتی نقصان کی بات ہوئی.. یہ فرض کریں ختم کردی جائے تو دوسرا نقصان بہرحال یہ بھی ہوسکتا ہے کہ خدا کی نافرمانی ہوگی. بندے کے دل سے خدا خوفی جاتی رہے گی..
لیکن اس صورت میں پھر سوال یہ ہے کہ کیا خدا محض اپنی بات منوانے کے لئے کسی شے کو کیوں حرام کرے گا جبکہ اسکی فزیکل اور نفسیاتی نقصانات مزید نہیں رہے یا ختم ہوچکے؟
یا اس طرح پوچھا جائے اگر کہ کیا حرام کردہ اشیاء کے لئے وجہ حرمت ضروری ہے یا یہ کافی ہے کہ بس خدا کا حکم ہے تو بے شک کرنے میں کوئی خرابی نہیں لیکن خدا کا امر ہے تو بس حرام ہے..
کیا حرمت بغیر علت کے ہوسکتی ہے؟
Sponsor Ask Ghamidi