-
Inheritance Share Of Parents In The Absence Of Children And Siblings
فرض کریں کہ ایک شخص فوت ہو جائے جس کی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ بھائی بہن ہیں اس کے والدین زندہ ہیں اور اس کی بیوی ہے۔
ہمیں معلوم ہے والدین اور زوجین کے حصے پورے ترکے میں سے نکالے جاتے ہیں یوں ترکہ اگر بارہ روپے ہو تو بیوی کے حصے میں ایک چوتھائی یعنی تین روپے آئیں گے۔ اولاد اور بھائی بہنوں کی عدم موجودگی میں ماں کا حصہ ایک تہائی یعنی چار روپے بنتے ہیں۔ آیت میں موجود حذف کو کھولیں تو باپ کا حصہ دو تہائی یعنی آٹھ روپے بنتے ہیں مگر باقی ماندہ رقم ہی پانچ ہے۔
اس حوالے سے راہنمائی فرمائیں کہ والدین کے حصے کس اصول کے طور پر دیے جائیں گے؟
جزاک اللہ۔
Sponsor Ask Ghamidi