Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Family Did Umar (rta) Forbid Nikah-e-Mutaa (Contract Marriage)

Tagged: 

  • Did Umar (rta) Forbid Nikah-e-Mutaa (Contract Marriage)

    Posted by Aejaz Ahmed on April 27, 2024 at 3:23 pm

    کسی اسکالر کا کہنا ہے کہ نکاح متعہ رسول اکرمﷺ کے زمانے تک یعنی انکے انتقال تک جائز تھا جسے بعد میں حضرت عمر نے خلیفہ بننے کے بعد ناجائز قرار دیا۔

    کیا یہ بات درست ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 7 months, 3 weeks ago 3 Members · 7 Replies
  • 7 Replies
  • Did Umar (rta) Forbid Nikah-e-Mutaa (Contract Marriage)

    Aejaz Ahmed updated 7 months, 3 weeks ago 3 Members · 7 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 27, 2024 at 10:22 pm

    نکاح متعہ قرآن مجید کے مطابق منع ہے۔ نکاح کے لیے ضروری ہے کہ وہ احصان یعنی پاک دامنی کے ارادے سے ہو، محض شہوت پوری کرنے اور چوری چھپی آشنایی کے ارادے سے نہ ہوب بلکہ مستقل رفاقت کے ارادے سے کیا گیا ہو۔ یہ تین شرائط قرآن میں بیان ہوئی ہیں۔

    رسول اکرم نے بھی اس کو اپنے دور میں منع کیا۔ پھر کچھ کیس حضرت عمر کے زمانے میں سامنے آئے تو انھوں نے سرکاری سطح پر اس سے روکنے اور لوگوں کو اس بارے میں ایجوکیٹ کرنے کا اہتمام کیا۔

    حدیث ملاحظہ کیجیے۔

    حضرت سبرہ بن معبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (ایک موقع پر) رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اے لوگو! میں نے تم کو عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی اور (اب) اللہ نے اس کو قیامت کے دن تک کے لیے حرام کر دیا ہے؛ لہٰذا جس کے پاس متعہ کرنے والیوں میں سے کوئی عورت ہو، وہ اس کو چھوڑ دے اور جو کچھ مال ان کو دیا ہو، اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لے

    2/1025) ط: دار إحياء التراث العربي – بيروت)

  • Aejaz Ahmed

    Member April 29, 2024 at 12:09 am

    نکاح کے لئے آپ نے پہلے پیراگراف میں تین شرائط جو بیان کیا ہے یہ قرآن کی کونسی آیت/آیات ہیں ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 29, 2024 at 12:47 am

    4: 24-25

  • Umer

    Moderator April 30, 2024 at 3:27 am

    Please also read the article of Sajid Hameed Sahab shared in the following thread along with the responses of Ghamidi Sahab:

    Discussion 45654

  • Aejaz Ahmed

    Member April 30, 2024 at 5:53 am

    کیا متعہ میں جو مرد اور عورت ہوتے ہیں انہیں زوج/ازواج نہیں کہتے ؟؟ اگر انہیں بھی زوج/ازواج کہہ سکتے ہیں تو پھر قرآن کی آیات کو متعہ کے خلاف کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے ؟؟ برائے مہربانی بتائیں کہ لفظ زوج کا اطلاق متعہ کے مرد/عورت پر کیوں نہیں ہوسکتا ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 1, 2024 at 12:43 am

    نکاح ایک پورا پیکج ہے اسی وجہ سے اس کے ساتھ پاک دامنی اختیار کرنا، وقتہ لذت حاصل کرنے یا چوری چھپی دوستی نہ لگانے جیسی شرائط بیان کی گئی ہیں۔

    متعہ ک مقصد وقتی لذت حاصل کرنا ہے اس میں مستقل رفاقت کا ارادہ شامل نہیں اس لیے یہ نکاح کے مقصد کے خلاف ہے چاہے اس کے لیے الفاظ گرل فرینڈز بوائے فرینڈز اختیار کیے جائیں یا شوہر اور بیوی کے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 1, 2024 at 11:15 am

    جزاک اللہ خیرا ڈاکٹر عرفان شہزاد صاحب، بات واضح ہوگئی

You must be logged in to reply.
Login | Register