-
Will Mirza Ghulam Ahmad Qadiyani Not Be Called Dajjal?
اسلام وعلیکم نوازش ہو گی اگر ڈاکٹر عرفان صاحب میرے اس نکتے کو واضح کر دیں ۔شکریہ ۔میں نے غامدی صاحب کے تکفیر کے موضوع پر لیکچر سنے ہیں۔ تقریباً ساری بات تو سمجھ میں آگئی لکین سوال میرا صرف اتنا سا ہے کہ ایک شخص جو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی قسم کی نبوت کا دعویٰ کرتا ہے تو کیا ہم اسے دجال یا جھوٹا بھی نہیں کہہ سکتے ؟۔ اور اگر مسلمانوں کی حکومت قائم ہو تو کیا وہ اس شخص کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرے گی۔ جیسا کہ حضرت ابوبکر صدیق کے دور میں مسلمہ کے ساتھ کیا گیا۔ صاحبہ نے مسلمہ کے خلاف جو اقدام کیا تو کیا وہ محض ایک اختلاف کی وجہ سے کیا یہ اسے ایک فساد اور فتنے کا مرتکب سمجھتے ہوئے کیا۔ اس میں ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اگر مسلمان ایسے شخص کو دنیا کے سامنے واضح نہیں کریں گے اور اللاعلان اس شخص کو جھوٹا اور دجال نہیں کہیں گے تو اس کے نتیجے میں دنیا تو انہیں اسلام کا ہی اک فرقا سمجھے گی۔ جس کا نقصان اسلام کی دعوت کو ہو گا۔
Sponsor Ask Ghamidi