Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Did Prophet Muhammad (SWS) Not Know How To Read And Write?

  • Did Prophet Muhammad (SWS) Not Know How To Read And Write?

    Posted by Aejaz Ahmed on September 21, 2024 at 3:05 am

    کیا رسول اکرمﷺ ان پڑھ تھے ؟؟ یہ بات قرآن کی کس آیت سے پتہ چلتی ہے ؟؟

    کیا اس متعلقہ آیت کی کوئی دوسری تشریح نہیں ہوسکتی ہے کہ رسول اکرمﷺ الہامی کتاب کا علم نہیں جانتے تھے وغیرہ ؟؟

    یہ بات عقل میں نہیں آرہی ہے کہ رسول اکرمﷺ نے انسانوں کو پورا قرآن دیا مگر وہ خود اسے پڑھ نہیں سکتے تھے ؟؟

    Umer replied 1 week, 6 days ago 4 Members · 5 Replies
  • 5 Replies
  • Did Prophet Muhammad (SWS) Not Know How To Read And Write?

    Umer updated 1 week, 6 days ago 4 Members · 5 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 21, 2024 at 6:59 am

    عرب کی اکثریت لکھنے پڑھنے کے فن سے واقف نہیں تھی۔ رسول اللہ بھی لکھنا پڑھنا نہیں جانتے تھے۔ قرآن ان کو زبانی طور ہر دیا گیا اور آپ اسے زبانی طور پر منتقل کرتے تھے۔ زیادہ تر لوگ اسے زبانی یاد کرتے تھے اور لکھنے والے لکھ لیا کرتے تھے۔ قرآن پڑھنے کے لیے آپ اسے کتاب سے پڑھنے کے محتاج نہیں تھے۔ قرآن آپ کے حافظے میں محفوظ کر دیا جاتا تھا۔

    قرآن مجید میں ہے کہ آپ اپنے داہنے ہاتھ سے نہیں لکھتے تھے کہ شک کرنے والے شک کرتے کہ آپ نے یہ قرآن خود تصنیف کیا ہے۔ دیکھیے آیت 29:48.

    قرآن کی آخری قرات کے موقع پر بھی قرآن نے یہی بتایا کہ کچھ چیزیں اس میں سے آپ کو بھلا دی جائیں گی۔ اور آخری قرات کی آپ کو پیروی کرنی ہے۔ اس کا مطلب یہی تھا قرآن آپ کو یاد کرایا جاتا تھا۔ دیجھیے آیت 87:6

  • Aejaz Ahmed

    Member September 21, 2024 at 9:47 am

    قرآن رسول اکرمﷺ کے حافظے میں محفوظ کروادیا جاتا تھا والی بات سمجھ میں آگئی اور آیت 87:6 کی بات بھی واضح ہوگئی۔

    تاہم سورہ العنکبوت آیت 47 اور 48 کا ذیل ترجمہ کیا جاتا ہے :

    “اور اسی طرح ہم نے تمہاری طرف بھی کتاب اتاری تو جن کو ہم نے کتاب عطا فرمائی ہے ، وہ اس پر ایمان لائیں گے اور ان میں سے بعض اس پر ایمان لا بھی رہے ہیں اور ہماری آیات کا تو بس وہی انکار کرتے ہیں ، جو کٹر کافر ہیں اور تم تو اس سے پہلے نہ کوئی (آسمانی) کتاب تلاوت کرتے تھے اور نہ اس کو اپنے داہنے ہاتھ سے لکھتے تھے ۔ ایسا ہوتا تو یہ جھٹلانے والے مین میخ نکالتے۔” العنكبوت 47-48

    اس آیت میں ہی اس کی دلیل بھی موجود ہے کہ نبوت ملنے کے بعد اور قرآن کے نزول کے ساتھ ساتھ رسول اکرمﷺ اسکو بذات خود اپنے داہنے ہاتھ سے لکھتے جاتے تھے۔

    اوپر ترجمے کے بریکٹ میں لفظ آسمانی کا اضافی اور نیچے اسکے تبصرہ کہ اس آیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نبوت ملنے کے بعد رسول اکرمﷺ قرآن کو اپنے داہنے ہاتھ سے لکھتے جاتے تھے۔

    برائے مہربانی اس بات کی حقیقت بیان کردیں

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 21, 2024 at 11:08 pm

    یہ کیسے ثابت ہوتا ہے اس آیت سے ؟ یہاں تو یہ بیان کیا گیا ہے کہ آپ لکھا نھیں کرتے تھے۔ لیکن یہ کہاں لکھا ہے کہ قرآن کے نزول کے بعد اسے لکھا کرتے تھے؟

    پھر ایسا کیوں ہوا کہ لکھوانے کے لیے آپ ایک کاتب ہمیشہ تیار رکھتے تھے۔ پھر اس سے سن کر تصدیق کرتے تھے کہ درست لکھا یا نہیں۔ اگر آپ خود لکھ سکتے تو خود لکھ کر لوگوں کو دے دیتے۔ یا کبھی خود لکھ دیتے اور کبھی کاتب سے لکھواتے۔ مگر آپ کے خود لکھنے کا کوئی ایک بھی واقعہ نہیں ہے۔

  • Hassan Izhar

    Member September 21, 2024 at 11:50 pm

    Contemporaries of Prophet testified that he was a literate person who could read and write:

    25:5 They said, “Mythologies of the ancient people; he wrote them down while they were being dictated to him morning and evening.”

    They knew that Prophet was writing a book, otherwise they wouldn’t have made this claim.

    Verse 29:48 clearly says that Prophet did not recite or write any book before Quran (implying that he indeed was reciting as well as writing Quran then, with his own hand).

    Claiming that Prophet Muhammad A.S. was illiterate is just another myth of sectarian Muslims, who just blindly follow whatever jibberish is taught by the tradition.

    Misinterpreting verse 29:48 to claim that Prophet was illiterate is a typical example of superimposing tradition over interpretation of Quran, by hook or by crook.

    Also see 96:4-5

  • Umer

    Moderator September 23, 2024 at 2:05 am

You must be logged in to reply.
Login | Register