Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Periods In Ramadan😭

Tagged: 

  • Periods In Ramadan😭

    Posted by Noreen Raheel on March 9, 2025 at 1:24 am

    السلام علیکم!
    میں عموماً حیض کے آٹھویں دن غسل کرتی ہوں۔ اس بار رمضان میں میں نے نویں دن سحری سے پہلے غسل کیا اور روزہ رکھ لیا۔ لیکن اسی دن جب عشاء کی نماز کے لیے وضو کیا تو بہت ہلکا سا بھورا دھبہ نظر آیا۔ کیا میرا روزہ ہوا ہے؟
    دوسرا سوال یہ ہے کہ دسویں دن (یعنی حیض کے دسویں دن) میں نے غسل کیے بغیر روزہ رکھ لیا، کیونکہ اس وقت غسل کرنا ممکن نہیں تھا، اور فجر کی نماز قضا ہو گئی۔ کیا فجر کی نماز قضا کرنے کا مجھ پر کوئی گناہ ہوگا؟ پھر ظہر سے پہلے میں نے غسل کر لیا۔ میں نے روزہ بغیر غسل کیے رکھا کیونکہ اس وقت نہا نہیں سکتی تھی۔
    میں بہت زیادہ پریشان ہوں کہ میری فجر کی نماز قضا ہو گئی۔ کیا مجھے اس کا گناہ ملے گا؟
    کیا بغیر غسل کیے روزہ رکھا جا سکتا ہے؟
    میں نماز قضا کرنے پر بہت زیادہ شرمندہ ہوں۔

    عرفان بھائی اپ کو تو پتہ ہے ، مجھے وسوسے کی بیماری ہے . میں نماز قضا کرنے پر بہت زیادہ غمگین ہوں ، حد سے زیادہ پریشان ہوں بہت زیادہ الجھن میں ہوں ۔

    براہ کرم جواب دیجیے گا۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 weeks, 1 day ago 4 Members · 18 Replies
  • 18 Replies
  • Periods In Ramadan😭

    Dr. Irfan Shahzad updated 3 weeks, 1 day ago 4 Members · 18 Replies
  • Noreen Raheel

    Member March 10, 2025 at 6:44 am

    ??

  • Noreen Raheel

    Member March 10, 2025 at 11:30 am

    ???

  • Noreen Raheel

    Member March 11, 2025 at 6:16 am

    ???

  • Noreen Raheel

    Member March 11, 2025 at 6:17 am

    ???

  • Noreen Raheel

    Member March 13, 2025 at 3:48 am

    ????

  • Noreen Raheel

    Member March 14, 2025 at 4:11 am

    عرفان بھائی پلیز اپ مجھے اوپر سوال کا جواب دے دیں۔

  • Noreen Raheel

    Member March 14, 2025 at 10:47 am

    Please 🙏@Irfan76 give me answer.

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 15, 2025 at 12:25 am

    جب کوشش کے باوجود کوتاہی ہو جایے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ خدا کو اپنے بندوں کو عذاب دینے میں دل چسپی نہیں ہے ۔ کوتاہی ہو جائے تو خدا سے معافی مانگ لیں۔ وہ معاف کر دیتا اور اس ندامت پر مزید بھی عطا کرتا ہے۔

    پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ آپ کا غسل ہو گیا۔ بعد میں معمولی دھبہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    دوسرا سوال کا جواب یہ ہے کہ فجر سے پہلے اگر خون رک چکا تھا اور آپ کے روزہ رکھ لیا تو اس کے بعد غسل کا وقت موجود تھا۔ غسل کر کے نماز پڑھی جا سکتی تھی۔ تاہم اب قضا ہو گئی ہے تو اس پر خدا سے معافی طلب کیجیے اور آیندہ احتیاط کیجیے۔

    بغیر غسل کے روزہ رکھا جا سکتا ہے جب کہ خون رک چکا ہو۔۔

  • Noreen Raheel

    Member March 15, 2025 at 7:44 am

    السلام علیکم

    میں عموماً اٹھویں روز غسل کرتی ہوں ، اس پر رمضان میں میں نے نویں دن کو غسل کیا سحری سے پہلے ،جب میں نے روزہ رکھا تو مجھے براؤن ڈسچارج کا دھبہ نظر ایا ۔ کیا میرا روزہ ہو چکا ہے ؟

    میں اس لیے کنفیوز ہوں کیونکہ ہمارے روایتی علماء کہتے ہیں کہ اگر ہیز سے دس دن اوپر ہو گئے ہوں، تو اگر پھر ڈسچارج نظر آ بھی جائے تب بھی روزہ ہو جاتا ہے۔

    اس بات کی وضاحت کرتے اور پہلے سوال کا جواب دے دیں۔

    شکریہ

  • Noreen Raheel

    Member March 16, 2025 at 7:51 am

    ??.

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 18, 2025 at 12:30 pm

    اسی کا جواب اوپر دیا گیا ہے۔ آپ روزہ رکھ سکتی ہیں۔

  • Noreen Raheel

    Member March 19, 2025 at 4:09 am

    السلام علیکم عرفان بھائی میرا سوال یہ ہے ، میں نے نویں دن کو غسل کیا تھا اس کے بعد مجھے روزے کی حالت میں براؤن کلر کا ڈسچارج نظر آیا تھا۔ کیا میرا روزه ادا ہوا ہے ؟

  • Noreen Raheel

    Member March 20, 2025 at 9:52 am

    Sir reply to me

    • Khudarehem

      Member March 20, 2025 at 12:29 pm

      ڈاکٹر شہزاد صاحب نے آپ کے سوال کا جواب دے دیا ہے۔ کیا آپ جواب نہیں دیکھ پا رہے ہیں؟

  • Wareesha Khan

    Member March 21, 2025 at 2:26 am

    mujhe ghusal ke baad brown colour ka discharge thora sa nazar aya tha kiya mera roza hua hai?

    rozay ki halat main discharge nazar aya tha, kya nera roz a hua hai?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 22, 2025 at 1:30 am

    جی آپ اک روزہ ہو گیا۔

    • Noreen Raheel

      Member March 22, 2025 at 3:53 am

      اگر میں اپ کی بات ٹھیک سمجھی ہوں ، تو اپ کا مطلب ہے کہ میرا روزہ ہو گیا ہے ،براؤن کلر ڈسچارج نظر انے کے بعد بھی میرا روزہ ہو گیا ہے۔

      جواب میں پھر سے کہہ دیجئے گا کہ میرا روزہ ہو گیا ہے ڈسچارج نظر انے کے بعد بھی ، کہ مجھے دل سے تسلی ہو جائے ۔

      جواب دینے کے لیے آپ کی بے حد مہربانی، شکر گزار ہوں۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 28, 2025 at 7:43 am

    جی ہو گیا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register