-
Periods In Ramadan😭
السلام علیکم!
میں عموماً حیض کے آٹھویں دن غسل کرتی ہوں۔ اس بار رمضان میں میں نے نویں دن سحری سے پہلے غسل کیا اور روزہ رکھ لیا۔ لیکن اسی دن جب عشاء کی نماز کے لیے وضو کیا تو بہت ہلکا سا بھورا دھبہ نظر آیا۔ کیا میرا روزہ ہوا ہے؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ دسویں دن (یعنی حیض کے دسویں دن) میں نے غسل کیے بغیر روزہ رکھ لیا، کیونکہ اس وقت غسل کرنا ممکن نہیں تھا، اور فجر کی نماز قضا ہو گئی۔ کیا فجر کی نماز قضا کرنے کا مجھ پر کوئی گناہ ہوگا؟ پھر ظہر سے پہلے میں نے غسل کر لیا۔ میں نے روزہ بغیر غسل کیے رکھا کیونکہ اس وقت نہا نہیں سکتی تھی۔
میں بہت زیادہ پریشان ہوں کہ میری فجر کی نماز قضا ہو گئی۔ کیا مجھے اس کا گناہ ملے گا؟
کیا بغیر غسل کیے روزہ رکھا جا سکتا ہے؟
میں نماز قضا کرنے پر بہت زیادہ شرمندہ ہوں۔عرفان بھائی اپ کو تو پتہ ہے ، مجھے وسوسے کی بیماری ہے . میں نماز قضا کرنے پر بہت زیادہ غمگین ہوں ، حد سے زیادہ پریشان ہوں بہت زیادہ الجھن میں ہوں ۔
براہ کرم جواب دیجیے گا۔
Sponsor Ask Ghamidi