Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Surah Luqman (verse 34) 5 Things Only God Knows

  • Surah Luqman (verse 34) 5 Things Only God Knows

    Posted by Dr. Ahmad Muhammad on June 23, 2025 at 9:33 pm

    Salam sir!

    A Hadith mentions that there are 5 things that only God knows; Sura-Luqman’s last ayats (31-34) also support it. Among those 5 things, two (time of rain, and gender in womb) could be predicted accurately nowadays. Please help me polish my knowledge. Thanks!

    Ahsan replied 1 week, 2 days ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Surah Luqman (verse 34) 5 Things Only God Knows

    Ahsan updated 1 week, 2 days ago 2 Members · 3 Replies
  • Ahsan

    Moderator June 24, 2025 at 12:59 am

    Please see actual translation (Albayan)
    (پوچھتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا؟ کہو)، اُس گھڑی کا علم اللہ ہی کے پاس ہے۔ (دیکھتے نہیں ہو کہ) وہی بارش برساتا ہے [60] اور جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہوتا [61] ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کمائے گا اور کوئی نہیں جانتا کہ کس سرزمین میں مرے گا۔ (لیکن کوئی عاقل کیا اِن سب باتوں کا انکار کر سکتا ہے)؟ حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہی علیم و خبیر [62] ہے۔

    60 لیکن تمھیں بتا کر نہیں برساتا کہ ٹھیک کس وقت اورکتنی مقدار میں اورکہاں کہاں برساؤں گا؟

    61 لیکن تمھیں اِس پر مطلع نہیں کرتا کہ رحموں میں کیا ہے اور اپنا وقت پورا کرے گا یا وقت سے پہلے باہر آجائے گا اور اگر پورا کرے گا تو اُس کے وضع کا ٹھیک ٹھیک وقت کیا ہو گا؟

    62 مطلب یہ ہے کہ ہر چیز کا آخری اور قطعی علم اللہ ہی کے پاس ہے۔ تم اتنی قریب کی اور ایسی واضح حقیقتوں سے بھی بارہا بے خبر رکھے جاتے ہو، لیکن اُن کا انکار نہیں کر دیتے۔ پھر قیامت کے بارے میں اگر یہ نہیں بتایا جا رہا کہ کب آئے گی تو اُسے کیوں مشتبہ ٹھیرایا جائے؟

  • Ahsan

    Moderator June 24, 2025 at 1:00 am

    Molana Ahsan Islahi writes following
    ایک شبہ کا ازالہ: یہ ایک دفع دخل مقدر یعنی ایک شبہ یا اعتراض کا برسر موقع جواب ہے۔ مخالفین کو جب قیامت سے ڈرایا جاتا ہے تو وہ جھٹ یہ سوال کرتے کہ ’مَتٰی ھٰذَا الْوَعْدُ‘ آخر یہ دھمکی کب پوری ہو گی! اگر اس کو آنا ہے تو آ کیوں نہیں جاتی! اس کے جواب میں فرمایا کہ اس کے آنے کا وقت صرف اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے۔ اگر اس کا وقت معلوم نہیں ہے تو اس سے اس حقیقت کی نفی نہیں ہو جاتی۔ زندگی کی کتنی حقیقتیں ہیں جن کے وقت اور ان کی نوعیت کا کسی کو علم نہیں ہوتا لیکن کوئی عاقل ان کا انکار نہیں کرتا ۔۔۔ بارش ہوتی ہے اور اس کے ہونے سے کوئی انکار نہیں کرتا لیکن اس کے ٹھیک ٹھیک وقت، اس کی مقدار اور اس کے مقامات کو کون بتا سکتا ہے! اس زمانے میں انسان نے، سائنس میں بڑی ترقی کر لی ہے اور حکومتیں لاکھوں کروڑوں روپے محکمہ موسمیات پر خرچ کرتی ہیں لیکن ان محکموں کی پیشین گوئیوں کی حقیقت ظن و تخمین سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔ اسی طرح ایک عورت حاملہ ہوتی ہے، ہر شخص جانتا ہے کہ یہ عورت جنے گی، لیکن کیا جنے اور کب جنے گی اس کو خدا کے سوا کوئی بھی نہیں جانتا۔ علیٰ ہذا القیاس کسی کو یہ پتہ نہیں کہ کل وہ کیا کمائی کرے گا، کیا فرائض انجام دے گا اور کن حالات و مشاغل میں اس کی زندگی گزرے گی۔ بڑے بڑے ضابطہ پسندوں کا حال یہ ہوتا ہے کہ وہ بڑی احتیاط سے اپنے پروگرام بناتے ہیں اور بڑی وضع داری سے ان کو نباہتے ہیں لیکن عین وقت پر کوئی ایسی افتاد پیش آ جاتی ہے کہ ان کا سارا پروگرام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ افراد تو درکنار حکومتوں تک کا حال یہ ہے کہ وہ بڑے اعتماد کے ساتھ منصوبہ بندی کرتی ہیں کہ اس سال ہم اپنے ملک میں اتنی گندم یا اتنا چاول پیدا کریں گے لیکن ذرا سا موسم کا تغیر و تبدل اور بارش کا اتار چڑھاؤ ساری منصوبہ بندی پر پانی پھیر دیتا ہے۔ اور زیادہ دور کیوں جائیے، آدمی کے لیے خود اپنی زندگی اور موت کا مسئلہ کتنی اہمیت رکھنے والا ہے لیکن کون جانتا ہے کہ وہ کس سرزمین میں مرے گا اور کہاں دفن ہو گا! آدمی گھر سے ہنسی خوشی کسی تقریب کے لیے نکلتا ہے اور وہاں سے اس کی لاش آتی ہے۔ پیدا کہاں ہوتا ہے، رہتا بستا کہیں ہے اور دفن کہیں ہوتا ہے۔ تو جب اتنی قریب کی ایسی واضح حقیقتوں کا علم بھی انسان کو نہیں ہے، حالانکہ یہ زندگی کے وہ حقائق ہیں جن کا کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا! تو قیامت کا اگر وقت نہیں معلوم ہے تو وہ کیوں مشتبہ ہو جائے!! ’اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ‘۔ اصلی علیم و خبیر اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ وہی جانتا ہے کہ قیامت کب آئے گی، لیکن وہ آئے گی ضرور۔ اس کائنات کا ذرہ ذرہ اس کے وقوع کی شہادت دے رہا ہے۔

  • Ahsan

    Moderator June 24, 2025 at 1:06 am

    For Ghamidi sb comments plz see
    Discussion 56955 • Reply 59241

You must be logged in to reply.
Login | Register