Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Family Marriage On The Basis Of Watta Satta

Tagged: 

  • Marriage On The Basis Of Watta Satta

    Posted by Taimur Mughal on November 10, 2025 at 8:53 am

    میری بیوی کا بھائی میری بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے۔میری بہن پہلے اس نکاح پر راضی نہیں تھی۔پھر کچھ عرصے بعد جب وہ (میری بیوی کا بھائی) مالی طور پر بہتر اور زیادہ سنجیدہ ہوگیا تو اس نے دوبارہ نکاح کی بات کی۔اب میری بہن اس نکاح کے لیے راضی ہے، لیکن میری والدہ اور کچھ رشتہ دار اس پر اعتراض کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ’’وَٹّے سَٹّے‘‘ کی شادی ہوگی، اور اس طرح کی شادیاں بعد میں بُرے اثرات ڈالتی ہیں، کیونکہ دونوں خاندان ایک دوسرے کے معاملات میں زیادہ مداخلت کرنے لگتے ہیں۔اگر بعد میں کسی ایک طرف کوئی مسئلہ ہو جائے تو دونوں طرف کے رشتے متاثر ہوتے ہیں — جیسے میرا اور میری بیوی کا رشتہ بھی متاثر ہوسکتا ہے، یا میری بہن اور میرے سالے (بیوی کے بھائی) کا رشتہ۔
    میرا سوال یہ ہے کہ:کیا اگر ہم اس نکاح کی اجازت نہ دیں تاکہ اپنے موجودہ نکاح اور خاندانی تعلقات کو محفوظ رکھ سکیں، تو کیا یہ گناہ ہوگا؟کیا اللہ تعالیٰ ناراض ہوں گے اگر ہم دو راضی ہونے والے افراد کا نکاح اس وجہ سے نہ ہونے دیں؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 5 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Marriage On The Basis Of Watta Satta

    Dr. Irfan Shahzad updated 5 months ago 2 Members · 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 12, 2025 at 12:59 am

    یہ معاملہ دین سے متعلق نہیں آپ کے سماجی اور خاندانی حالات اور حکمت عملی سے متعلق ہے ۔ اس معاملے میں عقل و شعور سے فیصلہ کیجیے۔

    کسی معاملے میں اختلاف راے ہو جائے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ مل بیٹھ کر دلائل کی بنیاد پر ایک دوسرے کو قائل کیا جائے۔

    شادی میں آپ کا کردار فیصلہ کن نہیں ہے، آپ سہولت کار ہیں۔ فیصلہ مرد اور عورت کا ہوتا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register