-
شرک کے علاوہ سب گناہ معاف ہوجائیں گے ؟
برائے مہربانی اس آیت کی مفصل تشریح کردیں :
*اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغۡفِرُ اَنۡ یُّشۡرَکَ بِہٖ وَ یَغۡفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِکَ لِمَنۡ یَّشَآءُ ۚ 4:48 النساء*
*بےشک اللہ تعالیٰ شرک کو معاف نہیں کرتا ہے اور اس کے شرک کے سوا دوسرے جس قدر گناہ ہیں وہ جس کے لیے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے۔*
شراب پینا، زنا بالرضا کرنا وغیرہ، یعنی ایسے بڑے بڑے گناہ جو حقوق اللہ سے متعلق ہیں اور حقوق العباد سے متعلق نہیں ہیں وہ اللہ تعالٰی بغیر توبہ کے معاف کر دے گا ؟؟
کیونکہ توبہ سے تو شرک بھی معاف کر دے گا۔ اس آیت کا مطلب تو یہ ہوا کہ بغیر توبہ کے شرک کے سوا سب گناہ خواہ کتنے بڑے بڑے کیوں نہ ہوں اللہ معاف کردے گا۔ حقوق العباد والے گناہ کے بارے میں تو معلوم ہے کہ وہ انسانوں سے معافی مانگنے ہوگی۔
پوچھنا یہ ہے کہ اس آیت کی رو سے کیا اللہ تعالٰی بڑے بڑے گناہ جو حقوق العباد سے متعلق نہیں ہیں کیا انہیں بغیر توبہ کے معاف کر دے گا جیسے زنا بالرضا، شراب، جواء، فحاشی وغیرہ ؟
Sponsor Ask Ghamidi