Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions کیا تحویل قبلہ والی آیات دورانِ جماعت نازل ہوئی تھیں؟

  • کیا تحویل قبلہ والی آیات دورانِ جماعت نازل ہوئی تھیں؟

    Posted by Sameer Ahmad on January 7, 2026 at 12:15 am

    یہ بات کہاں تک درست یا مستند ہے کہ تحویلِ قبلہ والی آیات دورانِ جماعت ہی نازل ہوئی تھیں اور قبلہ دورانِ جماعت ہی تبدیل کر لیا گیا تھا؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 weeks, 6 days ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • کیا تحویل قبلہ والی آیات دورانِ جماعت نازل ہوئی تھیں؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 11, 2026 at 11:55 pm

    ایک روایت میں مذکور ہے

    دوران نماز آپ نے خدا کے حکم پر قبلہ رخ تبدیل کیا تھا۔

    نبی کریم ﷺ حضرت بِشر بن براء بن معرورؓ کی وفات پر ان کی والدہ کے پاس تعزیت کے لیے تشریف لائے، ان کا گھر بنو سلمہ میں تھا۔ ظہر کا وقت ہو گیا تو آپ ﷺ نے مسجدِ بنو سلمہ میں نماز ادا کی۔ دو رکعتیں ادا ہو چکی تھیں کہ نماز کے دوران قبلہ تبدیل کر دیا گیا، تو آپ ﷺ نے رخ بدل لیا اور صفوں کے پیچھے تشریف لے آئے، پھر نماز مکمل کی۔ اسی وجہ سے اس مسجد کو مسجدِ ذی القبلتین کہا گیا۔

    (السنن الکبریٰ للبیہقی، کتاب الصلاۃ، باب استقبال القبلۃ)

You must be logged in to reply.
Login | Register