Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 3:55 – Domination Of Followers Of Christ Over Jews

  • Quran 3:55 – Domination Of Followers Of Christ Over Jews

    Posted by Moazam Hussain on January 12, 2026 at 4:50 am

    آپ کہتے ہیں کہ اللہ نے حضرت عیسئ سے وعدا کیا ہے کہ تمہارے ماننے والوں کو قیامت تک یہودیوں پر برتری دوں گا۔ وضاحت کر دیں کہ حضرت عیسئ کے سچے ماننے والے کون ہیں۔ کیونکہ اگر ہم مسلمان ماننے والے ہیں تو ہم تو اس وقت مغلوب ہیں۔ اور اگر عیسائی ہیں تو وہ حق پر کیسے ہوئے وہ تو ان کو اللہ کا بیٹا مانتے ہیں۔ بات واضہع کر دیں۔ شکریہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 weeks, 3 days ago 2 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • Quran 3:55 – Domination Of Followers Of Christ Over Jews

    Dr. Irfan Shahzad updated 3 weeks, 3 days ago 2 Members · 6 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 12, 2026 at 10:53 pm

    قرآن مجید نے حضرت عیسی کی پیروی کرنے والوں کو ان کا متبع مانا ہے چاہے وہ عقیدہ تثلیث رکھتے ہوں۔

    درج ذیل آیت میں دیکھیے کہ مسیح علیہ السلام کے تمام متبعین کو ان کا متبع ہی کہا گیا ہے چاہے وہ درست مذہب پر تھے یا دین و عقائد میں بدعات کا شکار ہو گئے تھے یا اخلاقی طور پر فسق کے مرتکب تھے:

    ثُمَّ قَفَّیْنَا عَلٰٓی اٰثَارِھِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّیْنَا بِعِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ وَاٰتَیْنٰہُ الْاِنْجِیْلَ وَجَعَلْنَا فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْہُ رَاْفَۃً وَّرَحْمَۃً وَرَھْبَانِیَّۃَ نِابْتَدَعُوْھَا مَا کَتَبْنٰھَا عَلَیْھِمْ اِلَّا ابْتِغَآئَ رِضْوَانِ اللّٰہِ فَمَا رَعَوْھَا حَقَّ رِعَایَتِھَا فَاٰتَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْھُمْ اَجْرَھُمْ وَکَثِیْرٌ مِّنْھُمْ فٰسِقُوْنَ۔ (الحدید ۵۷: ۲۷)

    ’’پھر اُنھی کے نقش قدم پر ہم نے اپنے اور رسول بھی بھیجے اور عیسیٰ ابن مریم کوبھی اُنھی کے نقش قدم پر بھیجا اور اُسے انجیل عطا کی اور اُس کے پیرووں کے دلوں میں رأفت و رحمت ڈال دی، مگر رہبانیت اُنھوں نے خود ایجاد کر لی۔ ہم نے اُسے اُن پر فرض نہیں کیا تھا۔ یہ بات، البتہ ضرور فرض کی تھی کہ وہ اللہ کی خوشنودی چاہیں۔ سو اُنھوں نے اُس کے حدود، جس طرح کہ چاہیے تھا، ملحوظ نہیں رکھے۔ تاہم اُن میں سے جو لوگ ایمان پر قائم رہے، اُن کا اجر ہم نے اُنھیں عطا فرمایا، مگر اُن میں سے زیادہ نافرمان ہی نکلے۔‘‘

  • Moazam Hussain

    Member January 14, 2026 at 7:16 am

    جی بھائی قران میں پیروکاروں کا ذکر ہے لیکن پیروکار ان کوبولا جاتا ہےجو ان کے نقش قدمپر چلے نہ کہ ان کو اللہ کا بیٹا مان لے۔یہ دونوں الگ باتیں ہیں ان کو اکٹھا نہیں کیا جا سکتا۔

    • Dr. Irfan Shahzad

      Scholar January 15, 2026 at 3:08 am

      یہ موقف آپ نے اپنایا ہے لیکن قرآن کی آیت ملاحظہ کییجیے جس میں عقیدہ تثلیث میں مبتلا پیرکاروں کو بھی پیروکار کہا گیا ہے کیونکہ ان کا اپنا یہی دعوی تھا۔

  • Moazam Hussain

    Member January 15, 2026 at 3:16 am

    بھائی میں اپنے موقف کی بات ہی نہیں کر رہا۔ میں اتنا سمجھنا چاھتا ہوں کے اگر اللہ نے ان کے پیروکاروں کو وعدہ کیا ہے تو اصل پیروکار تو ہم ہیں کیوں کہ ہم انبیاء کی سنت کے پیروکار ہیں پھر وہ غالب کیسے آ سکتے ہیں۔

    استاذ متحرم کے سامنے میرا سوال رکھیں۔

    • Dr. Irfan Shahzad

      Scholar January 15, 2026 at 3:30 am

      ان کے پیرو وہ سب ہیں جو خود کو ان کا پیرو کہتے ہیں۔ یہ بات کہ پیروکار صرف ہی ہیں جو درست دین پر ہوں، یہ موقف درست نہیں۔

      قرآن مجید کی آیت آپ کے سامنے ہے جس میں تثلیث کے قائلین کو بھی مسیح کے متبعین میں شامل کیا گیا ہے۔

      اس کے بعد سوال باقی نہیں رہتا۔ استاد محترم نے بھی یہی تفسیر کی ہے:

      دیکھیے البیان

      اِس سے مراد سیدنا مسیح علیہ السلام کے عام متبعین اور نام لیوا ہیں جو پہلے نصاریٰ اور اب مسیحی کہلاتے ہیں ۔ یہ موقع بشارت کا ہے جس کا تقاضا یہی ہے کہ اِس میں وسعت ہو۔ پھر ’الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْکَ‘ کے الفاظ یہاں ’الَّذِیْنَ کَفَرُوْا‘ کے مقابل میں آئے ہیں ، لہٰذا اِن سے مراد منتسبین مسیح ہی ہو سکتے ہیں نہ کہ وہ لوگ جو آپ کے سچے پیرو اور آپ کی ہدایت پر مخلصانہ عمل کرنے والے ہوں۔”

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 15, 2026 at 3:30 am

You must be logged in to reply.
Login | Register