-
Surah Ahzab Verse 72-73 Explanation
اسلام وعلیکم، جاوید سر سے اس سوال پر جواب کی منتظر ہوں۔
سورۃ الاحزاب، آیت 72–73ترجمہ:“ہم نے یہ امانت آسمانوں پر، زمین پر اور پہاڑوں پر پیش کی، تو انہوں نے اسے اٹھانے سے انکار کر دیا اور اس سے ڈر گئے، اور انسان نے اسے اٹھا لیا۔ بے شک وہ بڑا ظالم اور بڑا جاہل تھا۔(یہ اس لیے ہوا) تاکہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں، اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے، اور مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کی توبہ قبول کرے۔ اور اللہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔”
سوال: یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انسان جب قالب میں ڈھالا بھی نہیں گیا تھا تب بھی اس کی فطرت میں یہ تینوں چیزوں کا امکان موجود تھا یعنی منافقت، شرک یا مومن ہو جانا، گو کہ ان کا ابھی ظہور نہیں ہوا تھا، اور یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا انسان کی روح قالب ملنے سے پہلے ہی مرد اور عورت کی صنف رکھتی تھی؟ کیونکہ اللہ نے یہاں صرف انسان کہہ کر بات کرنے کے بجائے مرد و عورت کو الگ الگ بیان کیا ہے۔
سارہ صدّیقی
Sponsor Ask Ghamidi