-
مذہب سے بےزار شخص کو کونسے دلائل سے سمجھایا جا سکتا ہے
سلام جناب،ایک بندہ جومسلم گھرانے کا فرد ہے، نماز اور دیگر عبادات بھی ادا کرتا ہے، ویسے ہی مذہب کے متعلق بات چیت میں جب بنیادی باتوں پر بات ہوئی تو اس کے کچھ خیالات ایسے تھے کہ شائد یہ انسان کو جان بوجھ کر کچھ ذمہ داریوں کے بوجھ تلے لانے کی بات ہے۔ کیوں انسان خواہ مخواہ خود کے اوپر یہ پابندیاں لگوائے، جبکہ فطرتاً انسان آزاد رہنا پسند کرتا ہے۔ میں نے بات کو اور طرف موڑ دیا تاکہ میری کم علمی یا غلط استدلال دے دینے سے کہیں اس کے عقائد و خیالات میں زیادہ تضاد نہ واقع ہو جائے، مجھے آپ سے رہنمائی چاہیے کہ اس کو کیا سمجھانے کی ضررت ہے۔ کسی علمی شخصیت کی اس حوالے سے کچھ رہنمائی مل جائے جس کو سمجھ کر میں خود اس کو سمجھاوں یا کوئی لیکچر اس تک پہنچا دوں۔ جزاک اللہ۔
Sponsor Ask Ghamidi