Forums › Forums › General Discussions › نفل نماز میں سجدہ سہو
-
نفل نماز میں سجدہ سہو
Posted by Iftikhar Gul on February 28, 2026 at 3:07 amکیا صرف فرض نماز میں سجدہ سہو ہوتا ہے یا نفل نماز میں بھی سجدہ سہو ہوتا ہے
Maria Ali replied 1 month, 3 weeks ago 2 Members · 13 Replies -
13 Replies
-
نفل نماز میں سجدہ سہو
-
Maria Ali
Member February 28, 2026 at 4:49 amسجدہ سہو غلطی ہونے کے بعد ہو تا ہے چاہے وہ فرض میں ہوئی ہو یا نفل میں ۔
-
Iftikhar Gul
Member February 28, 2026 at 5:21 amنماز کے بعد سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو کریں تو پہلی تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کریں گے یا نہیں
-
Maria Ali
Member February 28, 2026 at 5:37 amاگر سلام پھیرنے کے بعد سجدۂ سہو کرنا ہو تو جمہور فقہاء کے نزدیک سجدے میں جاتے وقت صرف تکبیر کہی جائے گی اور رفع الیدین نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ نئی نماز کی ابتدا نہیں بلکہ اسی نماز کی تکمیل ہے۔ لہٰذا عام سجدے کی طرح اللہ اکبر کہہ کر سجدے میں جائیں گے، ہاتھ نہیں اٹھائیں گے۔
-
-
Iftikhar Gul
Member February 28, 2026 at 5:44 amاگر رکعت رہ گئی ہے تو وہ رکعت شروع کرتے وقت رفع الیدین کریں گے
-
Maria Ali
Member February 28, 2026 at 7:52 amاگر کسی کی ایک یا زیادہ رکعت رہ گئی ہو اور امام کے سلام کے بعد وہ اپنی رہ گئی رکعت پوری کرنے کے لیے کھڑا ہو تو جمہور فقہاء کے نزدیک کھڑے ہوتے وقت صرف تکبیر کہی جائے گی اور رفع الیدین نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ نئی نماز کی ابتدا نہیں بلکہ اسی نماز کی تکمیل ہے۔البتہ بعض اہلِ علم کے نزدیک چونکہ وہ کھڑا ہونا ایک نئے قیام کی طرح ہے اس لیے رفع الیدین کیا جا سکتا ہے، مگر راجح اور معمول بہ قول یہی ہے کہ صرف تکبیر کہہ کر کھڑے ہو جائیں، ہاتھ نہ اٹھائیں۔
-
Iftikhar Gul
Member February 28, 2026 at 9:54 amمیرا مطلب ہے کہ اگر غلطی سے چار رکعت والی نماز میں دوسری یا تیسری رکعت میں سلام پھیر دیا تو جو ایک یا دو رکعت رہ گئی وہ جب بعد میں یاد آنے پر پڑھنی شروع کرے گا اس میں رفع الیدین کریگا یا نہیں
-
Maria Ali
Member February 28, 2026 at 11:04 amنماز یوں قسطوں میں ادا نہیں ہوتی ۔اگر آپ نے 4 والی میں دو رکعات پڑھیں تو یاد آنے پر چار دوبارہ ادا کریں گے ۔
-
Iftikhar Gul
Member February 28, 2026 at 1:05 pmحدیثِ میں تو ہے نہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکعت والی نماز میں تیسری رکعت میں سلام پھیر دیا تو توجہ دلانے پر آپ نے ایک رکعت پڑھی پھر سجدہ سہو کیا
-
Maria Ali
Member February 28, 2026 at 2:03 pmکیا آپ سند اور حوالہ بتا کر میرے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں ؟
-
Iftikhar Gul
Member February 28, 2026 at 5:49 pmصحیح مسلمکتاب: مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیانباب: نماز میں بھولنے اور اس کے لئے سجدہ سہو کرنے کے بیان میںحدیث نمبر: 1293
ترجمہ:ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، ابن علیہ، زہیر، اسماعیل بن ابراہیم، خالد، ابی قلابہ، ابی مہلب، عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عصر کی نماز پڑھائی تو آپ ﷺ نے تین رکعات کے بعد سلام پھیر دیا پھر اپنے گھر تشریف لے جانے لگے تو آپ ﷺ کی طرف ایک آدمی کھڑا ہوا جسے خرباق کہا جاتا ہے اور اس کے ہاتھ بھی لمبے تھے اس نے کہا اے اللہ کے رسول! پھر آپ ﷺ نے جو کیا وہ آپ ﷺ کو اس نے یاد دلا دیا آپ ﷺ غصہ میں اپنی چادر کھنچتے ہوئے نکلے اور لوگوں تک پہنچ گئے پھر آپ ﷺ نے فرمایا کیا یہ سچ کہتا ہے لوگوں نے کہا کہ ہاں پھر آپ ﷺ نے ایک رکعت پڑھائی پھر سلام پھیرا پھر دو سجدے کئے پھر سلام پھیرا۔ -
Maria Ali
Member February 28, 2026 at 7:47 pm -
Iftikhar Gul
Member February 28, 2026 at 9:47 pmمعذرت کی کوئی ضرورت نہیں مجھے تو بس یہ بات سمجھ نہیں آئی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بعد میں ایک رکعت پڑھی وہ نئے سرے سے تکبیر کہ کر رفع الیدین کرکے پڑھنی چاہیے یا خاموشی سے کھڑے ہو کر سورہ فاتحہ سے شروع کرنی چاہیے
-
Maria Ali
Member March 1, 2026 at 4:09 am،اوپر ایک رکعات پڑھی یہ لکھا ہے ۔نئے سرے سے شروع میں رفع الدین کرنا چاہئے۔میری یہ رائے ہے کیونکہ الفاظ سے یہ اشارہ نکالتا ہے ۔
Sponsor Ask Ghamidi