Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions سراقہ بن مالک کا کسری کا کنگن پہننا ؟

  • سراقہ بن مالک کا کسری کا کنگن پہننا ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on March 1, 2026 at 6:33 am

    اسلام میں تو مردوں پر سونا پہننا حرام ہے تو یہ جو مشہور حدیث ہے کہ رسول اکرمﷺ نے مدینہ ہجرت کرتے ہوئے غار ثور کے مقام پر حضرت سراقہ بن مالک کو کسری کے کنگن پہننے کی خوشخبری سنائی تھی اور حضرت عمر کی خلافت کے زمانے میں یہ پیشگوئی سچ ہوئی تو سراقہ بن مالک نے کسری کے کنگن کیسے پہن لئے اور رسول اکرمﷺ نے ایسی پیش گوئی کیسے کی، کیا یہ روایت صحیح ہے ؟

    Aejaz Ahmed replied 1 month ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • سراقہ بن مالک کا کسری کا کنگن پہننا ؟

    Aejaz Ahmed updated 1 month ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 2, 2026 at 11:03 pm

    اسلام میں حرمت کی کوئی وجہ ہوتی ہے۔ مردوں کو سونا پہننے سے اس لیے منع کیا گیا کہ یہ مردوں میں غرور و تکبر کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اگر یہ چیز نہ ہو تو جائز ہے۔

    کسری کے کے کنگن سراقہ کو اس لیے پہنائے گئے کہ اس سے رسول اللہ ﷺ کی پیشین گوئی کی صداقت کے ساتھ اسلام کی عظمت کا اظہار ہو رہا تھا کہ دنیا کے ایک طاقت ور بادشاہ کا انجام خدا نے کیا کیا کہ اس کی سلطنت کو ختم کر دیا اور اس کے کنگن آج ایک عام عرب کے ہاتھوں میں ہیں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member March 3, 2026 at 3:44 am

    جزاک اللہ

You must be logged in to reply.
Login | Register