-
مذی لگنے کی صورت میں نماز کا حکم اور بار بار کپڑا دھونے کی عملی مشکل
جناب گامدی صاحب، اگر میں مذی والی جگہ کو کپڑے سے صاف کرتا ہوں، تو پانچ چھے بار(پانچ چھ بار مطلب کہ ایسا کبھی کبھی ہو جاتا ہوگا) دھونے پر ایک بار پانی لگانے سے کپڑا پورا گیلا ہو جاتا ہے، جس سے مجھے سردیوں میں بہت مشکل ہوتی ہے، کیونکہ پانی لگنے سے کپڑا سرد ہو جاتا ہے اور بیماری کا خطرہ ہوتا ہے۔ اور اگر میں نماز پڑھنے کے بعد یہ جانتا ہوں کہ کپڑے نجاست سے پاک نہیں تھے، کیونکہ مجھے پہلے یہ علم نہیں تھا کہ مذی لگنے کی وجہ سے نماز نہیں ہوتی، تو کیا ایسی صورت میں وہ نماز معتبر ہے؟ یا اگر نجاست چھپ کر لگی ہو اور بعد میں پتا چلے، تو شریعت کیا حکم دیتی ہے؟ کیا مجھے پھر سے وہ نماز ادا کرنی ہو گی یا نماز کا اعتبار باقی رہے گا
Sponsor Ask Ghamidi