Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Authenticity Of Narrations In The Series Kufa Ka Siyasi Kirdaar

  • Authenticity Of Narrations In The Series Kufa Ka Siyasi Kirdaar

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 15, 2026 at 11:05 pm

    اس سیریز میں مطالعہ تاریخ کا اصول یہ رکھا گیا ہے کہ وہ روایات جو مسلمات کے خلاف نہیں، وہ لی جائیں گی ۔

    دوسرا اصول یہ ہے کہ متفرق اخبار احاد میں اگر مشترک باتیں موجود ہیں تو انھیں گمان غالب کے اصول پر درست سمجھا جائے گا۔

    مالک اشتر کا کردار کہ وہ قاتلین عثمان کا ایک لیڈر تھا اور حضرت علی کی حکومت اور فوج کا اہم حصہ تھا، مسلمات تاریخ ہیں۔ جب کہ اس کا اشتعال انگیز رویہ اور اس کے سیاسی عزائم ان اخبار احاد میں قدر مشترک ہیں۔

    اس بنا پر ان روایات کو اختیار کیا گیا ہے۔

  • Shaharyar Sabeeh

    Member March 19, 2026 at 8:27 pm

    کیا ایسے اخبار احاد لینا جس سے کسی شخص کے نیت و محرکات تہ ہوتے ہوں ، درست ہے؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 24, 2026 at 4:31 am

    قدر مشترک کی بنا پر ان سے جو تاثر پیدا ہوتا ہے وہ لیا جائے گا۔ یہ گمان غالب کے درجہ میں ہوتا ہے۔ یہ علمی ذرائع ہیں اور انھیں ہی اختیار کیا جاتا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register