Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions رسول اکرم کے دور میں قرآن کی تدوین؟

  • رسول اکرم کے دور میں قرآن کی تدوین؟

    Posted by Aejaz Ahmed on April 8, 2026 at 1:52 pm

    کسی مشہور اسکالر نے کہا ہے کہ رسول اکرم صلعم کی زندگی میں قرآن کی کتابی صورت میں تدوین نہیں ہوئی۔ اس زمانے میں کاغذ نہیں ہوتا تھا تو لوگ ہڈیوں پر، پتھروں پر اور کپڑے پر لکھتے تھے۔ اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ قرآن قول ہے۔ یہ نہ لکھی ہوئی صورت میں حضور کو دیا گیا اور نہ انہوں نے لکھی ہوئی صورت میں امت کو دیا۔

    کیا یہ بات درست ہے ؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 month ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • رسول اکرم کے دور میں قرآن کی تدوین؟

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 month ago 2 Members · 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 8, 2026 at 11:10 pm

    اس پر مکمل تحقیقات شائع ہو چکی ہیں۔ یہ تصور غلط فہمی پر مبنی ہے۔ اس موضوع پر جناب شہزاد سلیم صاحب کی کتاب دی ہسٹری آف قرآن یا اس کا خلاصہ دیکھا جا سکتا ہے۔

    خود قرآن مجید میں کاغذ اور قلم کا ذکر ہے۔ رسول اللہ کے دور میں قرآن نہ صرف پوری کمیونٹی کے اجتماعی حافظے میں تھا بلکہ لوگوں نے اپنے اپنے نسخے تیار کر رکھے تھے۔

    یہ شھاب الدین زہری سے مروی کہانی ہے جس کو شہرت ملی کہ قرآن ہڈیوں اور پتوں پر لکھا ہوا تھا۔ یہ کہانی صرف شہاب الدین زہری ہی سے مروی ہے۔ اس کے اور کوئی شواہد نہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register