Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Hajj Umra Information

  • Hajj Umra Information

    Posted by Ammar Ansar on April 10, 2026 at 12:46 am

    Ma ne hajj 2026 py jana hai or meri flight madina pak ki hai.ma hajj tamatu krna hai.kuch bndy khety hn k madina se ehram band k niklna chae tb hi umra ho ga or kuch khety hn madina se makkah jaty hoe meqaat py ruk k ehram bandna chae ta thkawat zyada na ho. In dono py rhnumai kr dain meqaat se agr bando ehram to dm to nai pr jae ga

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 month, 3 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Hajj Umra Information

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 13, 2026 at 2:02 am

    غامدی صاحب اپنی کتاب میزان میں لکھتے ہیں:

    باہر سے آنے والے اگر ایک ہی سفر میں حج وعمرہ ، دونوں کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ اِس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ پہلے عمرہ کرکے احرام کھول دیں، پھر ۸؍ذوالحجہ کو مکہ ہی سے دوبارہ احرام باندھ کر حج کر لیں۔ یہ محض ایک رخصت ہے جو اللہ تعالیٰ نے دو مرتبہ سفر کی زحمت کے پیش نظر باہر سے آنے والے عازمین حج کو عطا فرمائی ہے۔ لہٰذا وہ اِس کا فدیہ دیں گے۔ اِس کی دو صورتیں ہیں:

    اونٹ، گاے اوربکری میں سے جو جانور بھی میسر ہو، اُس کی قربانی کی جائے۔

    یہ ممکن نہ ہو تو دس روزے رکھے جائیں: تین حج کے دنوں میں اورسات حج سے واپسی کے بعد۔

    اِس سے واضح ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہتر یہی ہے کہ حج کے لیے الگ اور عمرے کے لیے الگ سفر کیا جائے۔ چنانچہ قرآن نے صراحت کردی ہے کہ یہ رعایت اُن لوگوں کے لیے نہیں ہے جن کے گھر بار مسجد حرام کے پاس ہوں :

You must be logged in to reply.
Login | Register