Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Tashahud Mein Ungli Hilana

  • Tashahud Mein Ungli Hilana

    Posted by Iftikhar Gul on April 12, 2026 at 10:28 pm

    Tashahud mein ungli uthane ka zikr to boht si riwayat mein hai Lekin ek riwayat mein ungli ko hilana bhi aya hai mein ye puchna Chahta hun ke 1 Kya ye riwayat Sahi hai 2 Kya hilana chahye 3 hilana ki wajah Kya ho sakti hai 4 hilana ka tareeqa Kya hai Kya uper niche hilana chahye ya dayen bayen hilana chahye

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 weeks, 1 day ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Tashahud Mein Ungli Hilana

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 13, 2026 at 1:23 am

    بعض روایات میں بیان ہوا کہ رسول اللہ ﷺ قعدہ میں انگشت شہادت سے ا شارہ کرتے تھے۔اس بات کو یہیں تک محدود رکھنا چاہے اور اشارہ کرنا چاہیے۔ اس میں یہ ذکر نہیں کہ کس موقع پر یہ اشارہ کرتے تھے۔ تمام قعدہ میں ہاتھ کا وہی زاویہ بنا کر رکھنا چاہیے جو روایات میں بیا ن ہوا ہے۔

    حضرت ابو حمید ساعدی، ابو اسید ، سہل بن سعد اور محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہم ایک جگہ اکٹھے تھے، انہوں نے نبی کریم ﷺ کی نماز کا تذکرہ کیا تو حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تم لوگوں میں نبی کریم ﷺ کی نماز کے بارے میں زیادہ علم رکھتا ہوں، پھر انہوں نے نبی کریم ﷺ کی نماز کا طریقہ بیان کیا، تشہد کا طریقہ بیان کرتے ہوئے وہ فرماتے ہیں کہ تشہد میں نبی کریم ﷺ اپنا بایاں پیر بچھاتے اور دائیں پیر کی انگلیاں قبلہ رخ کرتے، اپنی دائیں ہتھیلی دائیں گھٹنے پر اور بائیں ہتھیلی کو بائیں گھٹنے پر رکھتے اور انگلی سے اشارہ فرماتے۔

    سنن أبي داود (1 / 267) :

You must be logged in to reply.
Login | Register