Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Family کزن میرج میں عدم رضامندی، طبی خدشات۔

  • کزن میرج میں عدم رضامندی، طبی خدشات۔

    Posted by Muhammad Muzamil on April 13, 2026 at 2:42 am

    السلام علیکم !

    میری منگنی اپنے فرسٹ کزن سے چھ سال پہلے ہوئی تھی، مگر اب طبی خدشات، فیملی میں بیماریوں، اور ڈاکٹروں کے وارننگ کی وجہ سے میرا دل اس شادی کے لیے قطعاً راضی نہیں ہے، ڈاکٹروں نے بھی ہمارے خاندان میں بڑھتے ہوئے نئے امراض کی وجہ واضح طور پر کزن میرج ہی بتائی ہے۔

    میں نے اپنے والدین کو بہت سمجھایا، مگر وہ معاشرتی دباؤ کی وجہ سے مجھ پر زبردستی کر رہے ہیں اور انکار پر تعلق ختم کرنے کی اور گھر سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ تمہارے انکار کی وجہ سے اس لڑکی کی زندگی برباد ہوجائے گی اور تمہیں اس کا گناہ ہوگا۔

    میرا سوال یہ ہے:
    کیا ایسی صورت میں، جب دل راضی نہ ہو اور خدشات بھی واضح ہوں، اس نکاح سے انکار کرنا جائز ہے؟ اور کیا یہ والدین کی نافرمانی شمار ہوگا؟ اور کیا یہ واقعی گناہ یا کسی کی زندگی برباد کرنے کے مترادف ہے؟

    جزاکم اللہ خیراً

    @Irfan76

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 month, 3 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • کزن میرج میں عدم رضامندی، طبی خدشات۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 16, 2026 at 11:09 pm

    نکاح مرد و عورت کا ذاتی فیصلہ ہے۔ خاندان اس میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس بارے میں انھیں شور زبردستی کا کویہ اختیار حاصل نہیں۔ اگر وہ اپنے اختیار سے تجاوز کریں گے تو گناہ گار ہوں گے۔

    یہ معاملات ہمیشہ باہمی رضامندی سے طے کرنے چاہییں۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 16, 2026 at 11:11 pm

    لڑکی کہ زندگی بر باد ہونے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ یہ ایک جذباتی داؤ ہے۔ عدم رضامندی کے بغیر شادی ہوئی تو لڑکی کے ساتھ لڑکے کی زندگی بھی برباد ہوگی۔ اس وقت والدین افسوس کرتے ہیں مگر پہلے سمجھتے نہیں

You must be logged in to reply.
Login | Register