Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions محمد الرسول اللہ پر درود و سلام

  • محمد الرسول اللہ پر درود و سلام

    Posted by Umer Mehtab on April 16, 2026 at 2:52 pm

    ہم محمد الرسول اللہ پر درود و سلام بھیجتے ہیں۔ نماز کے دوران بھی ہم درود ابراھیمی پڑھتے ہیں۔ درود و سلام محظ ایک سلامتی و رحمت کی دعا ہی ہوتی ہے۔

    سوال یہ ہے کہ جب انسان دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے تو اس کا نامہ اعمال لپیٹ دیا جاتا ہے اور اس میں نہ کوئی کمی ہوتی ہے، نہ ہی کوئی اضافہ۔ اب محمد الرسول اللہ تو دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، ہمارے درود و سلام پڑھنے سے انہیں کیا فائدہ ہوگا؟

    کیا قرآن میں جو نبی پر درود و سلام بھیجنے کا حکم آیا ہے وہ اس وقت کے اصحاب کرام کیلئے تھا جب محمد الرسول اللہ زندہ تھے؟

    یا پھر زیادہ سوچے بغیر، بس ہمیں بھی پڑھتے رہنا چاہیے؟

    میں واضح کرتا چلوں کہ میں محمد الرسول اللہ پر درود و سلام بھیجنے کے خلاف نہیں، بس ذہن میں ایک سوال آیا تو سوچا غامدی صاحب کے گوش گزار کروں۔

    Umer Mehtab replied 1 week, 6 days ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • محمد الرسول اللہ پر درود و سلام

    Umer Mehtab updated 1 week, 6 days ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 16, 2026 at 10:34 pm

    ہمیں ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے والدین کی وفات کے بعد بھی ان پر رحمت کی دعا کریں۔

    رب ارحمھما کما ربیانی صغیرا۔

    اس طرح ہم خدا کی رحمت کے وہ اگر مستحق ہیں تو ہمیں اس کی سفارش کی سعادت اور اس کی وجہ سے نیکی حاصل ہوتی ہے۔ خیر خواہی کا جذبہ مجبور کرتا ہے کہ خدا سے ان کے لیے فیور مانگی جائے۔

    رسول اللہ پر خدا کی رحمت کی درخواست کا معاملہ کچھ ایسا ہی ہے۔ ان کے لیے ہمارا جذبہ تشکر تقاضا کرتا ہے کہ ان کے حق میں خدا کی رحمت کی درخواست کی جائے۔ اس سے ان کو کوئی فائدہ نہ ہو تو بھی ہمارا جذبہ شکر گزاری اور ان سے محبت ہمیں مجبور کرتی ہے کہ یہ دعا کریں۔

  • Umer Mehtab

    Member April 17, 2026 at 7:39 pm

    ہمارے والدین کا معاملہ تو مختلف ہے نہ، کیونکہ ہمارے والدین تو معصومین نہیں ہیں، معصومین تو صرف انبیاء کرام ہیں۔

    خیر آپ نے درست کہا، دراصل میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ محمد الرسول اللہ پر درود سلام کا مقصد ہماری ان کیلئے محبت کا اظہار ہے کیونکہ انہی کی بدولت ہمیں ہدایت نصیب ہوئی۔

    جواب مجھے مل گیا، آپ کے وقت کا بہت شکریہ!

You must be logged in to reply.
Login | Register